محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میںنے یو ٹیوب پرآپ کی روحانی محفل میں عصر کے وقت کے فضائل سنے۔ اس میں آپ نے فرمایا تھا کہ جو عصر کی نماز کے بعد سانس روک کر سات یا گیارہ بار یَا رَحْمٰن پڑھے گا، اس پر اگر جادو ہو گا وہ جادو ٹوٹ جائے گا۔ بے اولاد کو اولاد ملے گی اور بیٹے کی خواہش رکھنے والوں کو بیٹے ملیں گے۔مجھ پر بھی جادو کے ذریعے اولاد کی بندش لگائی گئی تھی۔ کچھ حاسدین یہ چاہتے تھے کہ مجھے اولاد نہ ہو۔ میںنے مختلف ڈاکٹروں سے معائنہ کروایا تو انہوں نے کہا کہ آپ میں کوئی نقص نہیں ہے ، اللہ کی طرف سے دیر ہے۔ جب استخارہ کروایا تو معلوم ہوا کہ اولاد کی بندش کی گئی ہے تا کہ شوہر طلاق دے کر دوسری شادی کر لے، میںنے عصر کی نماز کے بعد سانس روک کر گیارہ بار یَا رَحْمٰن پڑھنا شروع کر دیا تو چند ہفتوں بعد ہی اولاد کی امید لگ گئی ۔ دشمنوںنے لاکھ حربے کیے کہ اولاد نہ ہویا ڈلیوری کے دوران بچہ مر جائے یا ماں مر جائےلیکن وہ ناکام ہوئے ، اللہ نے مجھے بے عیب و نقص تین بیٹے دیے اور جنہوںنے مجھ پر جادو کیا تھا وہ ان پر واپس پلٹ گیا۔
یا عبا داللہ اعینونی
’’یَا عِبَا دَاللہِ اَعْیْنُونِی‘‘ یہ عمل بہت طاقتور ہے۔اگر کوئی چیز گم جائے ، یہ الفاظ پڑھو تو اللہ فوراً اسی چیز کے پاس لے جا کر کھڑا کر دیتا ہے ، اگر عبادات اور وظائف پڑھنے کی توفیق نہ ہو رہی ہو تو فوراً توفیق مل جاتی ہے ۔ جب طبیعت خراب ہو تب پڑھوں تو فوراً طبیعت ٹھیک ہوجاتی ہے ،اس عمل کو بہت بار آزمایا ا ور فائدہ پایا ہے ۔(س،ا، رحیم یارخان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں