Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی محفلوں سے گھریلو الجھنوں کا خاتمہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! حکیم صاحب جیسا کہ آپ جانتے ہیں مجھے آپ کے پاس آئے ہوئے تقریباً دو سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے میں آپ کے پاس اپنی شادی کے متعلق مسئلہ لیکر آئی تھی اس دوران میں نے آپ کی بتائی ہوئی تجاویز پر عمل کیا اور آپ نے خصوصاً روحانی محفل میں شرکت کرنے کا فرمایا۔ کچھ عرصہ بعد ہی روحانی محفل کی برکت سے میرے گھر کے کئی مسائل حل ہونے شروع ہوگئے پہلے گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا اور بدمزگی بیماری اور جادوئی اثرات تھے وہ سب کے سب آہستہ آہستہ حل ہونے شروع ہوگئے میرے کئی معاملات ایسے حل ہوئے ہیں کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی مگر ایک مسئلہ جو کہ حل ہوتے ہوئے کچھ وقت طلب کررہا تھا اور وہ تھا میری شادی کا مسئلہ۔“ میں بہت پریشان رہتی تھی مگر آہستہ آہستہ اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں اپنی ذات کا یقین پیدا کردیا پھر میں نے صرف اور صرف اللہ کی ذات سے آس لگانا شروع کردی اور جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس رمضان 19ستمبر 2009 ءکو اللہ کے فضل و کرم سے بڑی ہی اچھی فیملی میں رشتہ طے ہوگیا۔ میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں تھی بہرحال اللہ تعالیٰ نے میرے ہر معاملے کو بڑی اچھی طرح حل کیا اور میری سوچ سے بھی بڑھ کر دیا! (طاہرہ بنت خالد حسین، لاہور)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 398 reviews.