اس ماہ روحانی محفل 19 اپریل بروز جمعہ صبح 6 بجکر 28 منٹ سے لیکر صبح7 بج کر 40 منٹ تک، 17 اپریل بروز ہفتہسہ پہر 3 بج کر 12 منٹ سے لیکر شام4 بج کر22 منٹ تک، 28 اپریل بروز بدھ صبح 9 بجکر 19 منٹ سے لیکر 10 بج کر 29 منٹ تک ہوگی۔ اسکے دوران اِنَّا اَعطَینَاکَ الکَوثَر (صرف اسی آیت ) کا ذکر نہایت بھکاری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں اور اس تصو ر کے ساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہو رہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جا ن سے پوری امت ، عالم اسلام، اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کے لیے دعا کریں ۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں ۔ ہر جائز دعا قبول کر نا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہوں گی۔
ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں۔
(نوٹ:)1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ 2-خواتین ناپاکی کے ایا م میں بغیر مصلےٰ کے بھی باوضو ہو کر روحانی محفل میں شرکت کر سکتی ہیں ۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کر لیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بنا سکتے ہیں ۔ ہر مہےنے کا ورد مختلف ہو تا ہے او ر خاص وقت کے تعےن کے ساتھ ہو تا ہے۔ بے شمار لوگو ں کی مرادےں پوری ہوئےں۔ ناممکن ،ممکن ہو ئےں ۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادےں پوری ہونے پر خطو ط لکھے آپ بھی مرا د پوری ہونے پرخط ضرور لکھےں ۔روحانی محفل مرکز روحانیت و امن میں اجتماعی نہیں ہوتی۔
( ایڈیٹر :۔حکیم محمد طارق محمود عفی اللہ عنہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں