Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

موسم گرما میں صحت مند رہنے کے راز (ارشد ادریس، شاہدرہ)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

اس مو سم کی ایک اہم چیز کھیرا ہے ۔ قدرت نے اس میں گرمی کا توڑ کرنے کی بھر پو ر صلا حیت رکھی ہے۔ ٹھنڈے مشروبات مثلاً لسی ، جو یا ستو کا شربت شکر ملاکر، شربت بزوری اور لیمو ں کا رس قدرے نمک کے ساتھ ٹھنڈے پانی میں ملا کر پینا مفید ہے موسم اپنے معمولات کے مطابق بدلتے ہیں ۔ ہر مو سم کے مخصو ص تقاضے ہوتے ہیں ۔ اب مو سم گرما آگیا ہے جو اپریل کے آخر سے لے کر جو لائی تک رہتا ہے ۔ ان مہینو ں میں سورج پوری آب و تا ب سے چمکتا ہے ، تیز دھوپ اور گرم ہوائیں چلتی ہیں اور جھلسا دینے والی گرمی ہو تی ہے باریک نرم کپڑوں اورٹھنڈی اشیاءکی ضرورت پڑتی ہے ۔ عام قوت جسمانی کے ساتھ ساتھ قوتِ ہضم میں کسی قدر کمی آجا تی ہے۔ انسانی صحت فسا د کو بہت جلد قبول کر تی ہے ۔ ہم درج ذیل تدابیر اختیا ر کرکے مو سم گرما کو آسانی سے گزار سکتے ہیںاور اس موسم کے امر اض سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ مو سم گرما میں غذائی معمولات میں تبدیلی ضروری ہے ۔ شدت کی گرمی کی وجہ سے پسینہ بہت آتا ہے جس سے جسمانی قوت کے ساتھ ساتھ قوت ہضم متا ثر ہوتی ہے ۔ تھوڑی سی بدپرہیزی معدے کے مسائل پیدا کر سکتی ہے ۔ چٹ پٹے کھا نے ، کڑاہی گو شت ، حلیم ، مر غ ، روسٹ، انڈوں ، نشا ستے دار اشیا اور تلی ہو ئی تیز مر چ مصالحے والی اشیا ء، معدے میں تیزابی مادے اور جسم میں حرارت پیداکرتی ہیں اوراکثر معدہ خراب ہو جا تاہے ۔ باسی اشیا ءکا استعمال بالکل نہ کیا جائے، کیونکہ ایسی اشیا ءمیں گلنے سڑنے کی صلا حیت بہت ہو تی ہے اور یہ معدے میں جا کر خراب ہو جاتی ہیں۔ علا وہ ازیں با سی اشیا ءپر مکھیاں بیٹھ جا تی ہیں اور اس طرح جراثیم معدے میں داخل ہو جاتے ہیں جس سے قے اور دست کی شکایت لا حق ہو سکتی ہے ۔ اس مو سم میںمعدے کی بڑھی ہوئی حدت مچھلی جیسی گرم غذاﺅ ں کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔ مئی سے اگست کے عرصے میں انسانی صحت فساد کوبہت جلد قبول کر تی ہے۔جس سے جلدی عوارض ہو سکتے ہیں۔ قدرت موسمی تقاضو ں کو پو را کر نے کے لیے خود بھی اہتمام کرتی ہے۔ چنانچہ موسم گرما میں ہونے والے پھل، سبزیاں بھی حرارت کو کم کر تے ہیں۔ سبزیو ں اور پھلوں میں حیاتین بکثرت ہوتے ہیں، یہ حیا تین مدافعتی نظام کومضبو ط بنا تے ہیں ، اس لیے جسم کو معتدل رکھنے کے لیے مو سمی پھلو ں اور سبزیو ں کا بکثرت استعمال کیا جائے ۔ ان سبزیو ں میں کدو ،گھیا ، کریلے ، توری جب کہ پھلو ںمیں خربو زہ ، تر بو ز، آلو چہ ، آلو بخا را اور لیموں خصو صیت سے قابلِ ذکر ہیں ۔ فا لسہ پیاس بجھانے کے لیے بہترین پھل ہے ۔ اس مو سم کی ایک اہم چیز کھیرا ہے ۔ قدرت نے اس میں گرمی کا توڑ کرنے کی بھر پو ر صلا حیت رکھی ہے۔ مو سم میں بطور سلاد اس کا استعمال کر کے ہم گرمی کے اثرات سے خوب محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ کھیرے کا استعمال خالی پیٹ مناسب نہیں ہے، کھیرا کھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کھیرے کو اوپر کے سرے کی جانب سے آدھا انچ کا ٹ کر ان دونو ں حصو ں کو آپس میں ملا کر رگڑا جائے ۔ جس سے سفید جھا گ کی صور ت میں اس کی کڑواہٹ نکل جائے گی، پھر قدرے کاٹ کر کھیرے کے اوپر کے چھلکے کو تیز چھری سے چھیل لیں یہاں تک کہ سبز چھلکا الگ ہو جائے اور پانی دھو کر قاشیں کاٹ لیں اور کھانے کے بعد معمولی نمک مرچ لگا کر کھائیں۔ مو سم گرما میں جسم سے پسینا بہت خارج ہو تاہے ، اس لیے پانی کا استعمال زیا دہ رکھیں تا کہ پانی کا جو حصہ بذریعہ پسینہ خارج ہوا ہے وہ دوبارہ جسم میں پہنچ جائے، پانی کی مناسب مقدار سے نہ صرف جسم کی توانائی قائم رہتی ہے بلکہ جسم کا درجہ حرارت بھی بڑی حد تک معتدل رہتاہے۔ پسینے کے ساتھ جسم سے نمک کا بھی اخرا ج ہو تاہے ۔ اس لیے اس کمی کو دور کرنے کے لیے اگر دیگر امراض مانع نہ ہو ں تو لیموں کا رس زیا دہ یا ٹھنڈے پانی میںملا کر اور قدرے نمک شامل کرکے پی لیجئے۔ گھر سے با ہر نکلتے وقت ایک دو گلاس پانی ضرور پی لیں۔ پانی کے استعمال سے جسم میں سے پانی کی کمی نہیں ہو تی بلکہ پسینہ زیا دہ آکر جسم کا درجہ حرارت ہو ا لگنے کے بعد کم ہو جاتاہے ۔ ٹھنڈے مشروبات مثلاً لسی ، جو یا ستو کا شربت شکر ملاکر، شربت بزوری اور لیمو ں کا رس قدرے نمک کے ساتھ ٹھنڈے پانی میں ملا کر پینا مفید ہے، البتہ کولڈ ڈرنکس (سوفٹ ڈرنکس)فائدے کی بجائے مضر ہیں، کیونکہ ان سے وقتی تسکین کا احساس ہو تاہے ۔ ، مگر یہ جسم میں پانی کی کمی کر دیتے ہیں ۔ لو گ مو سم گرما میں بر ف کا بہت استعمال کر تے ہیں مگر خیال رکھئے کہ بر ف کا استعمال حد اعتدال میں ہی رکھنا چاہیے۔ چھوٹے بچو ں میں بر ف کے گو لے چو سنے کا رجحان عام ہے۔ ان کو ان کے استعمال سے روکیں ، کیونکہ بچو ں کا حلق نازک ہو تاہے۔ اس طر ح کچے آمو ں سے بھی دور رکھیں کیونکہ یہ گلے کو خرا ب کرتے اور کھانسی کا سبب بن سکتے ہیں ۔اس مو سم میں نرم ، ذرا ڈھیلے ڈھالے ، ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنے جائیں۔ ہلکے رنگ حرارت کو کم جذب کر تے ہیں۔ سب سے بہتر سفید رنگ ہے ۔ نائیلو ن اور مصنو عی دھا گے والے کپڑے سخت نقصان دہ ہیں، ان سے پھنسیا ں ، خارش اور دیگر جلدی امرا ض ہو سکتے ہیں ۔آج کل کلف والے سوتی کپڑوں کا رواج عام ہو گیا ہے ، مگر مو سم گرما میں یہ کپڑے تکلیف دہ ہو تے ہیںکیونکہ ان میں ہوا کا گزر نہیں ہو سکتا ۔ موسم گرما میں دن میں ممکن ہو تو دو با ر ضرور تا زہ پانی سے غسل کیجئے ۔ مو سم گرم کے امرا ض لو لگنا جسے سن اسٹروک کہتے ہیں، موسم گرما کا مخصو ص عارضہ ہے ۔ تیز گرم ہوا میں یا شدت کی دھوپ میں باہر نکلنے سے لولگ جا تی ہے جس میں ابتدا ءمیں سر میں درد اور پھر بخار ہو تا ہے ۔ پیا س بہت زیا دہ لگتی ہے ۔ پیشاب با ر بار ، مگر کم آتاہے ، دل تیزی سے دھڑکتا ہے اور کمزوری ہو کر بے ہو شی ہو جا تی ہے ۔ جب بھی کسی کو لو لگے اس کو سر د مقام پر رکھیں ۔ سر پر ٹھنڈا پانی ڈالیے ۔ بر ف کے پانی میں پٹیاں بھگو کر پیشانی پر رکھیں۔ خمیرہ مر وارید چھ گرام دل کی گھبراہٹ کے لیے کھلائیں۔ کچے آم کو راکھ میں رکھ کر دبا کر پندرہ منٹ بعد نکال کر اس کا رس اچھی طر ح نچوڑ کر چینی اور برف ملا کر تھوڑا تھوڑا دو دو گھنٹے بعد پلائیں ۔ اسے پانی میںابال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ لو کے مریض کو خالی معدہ نہ رکھیں ۔ لو سے بچنے کے لیے گرمی کے اوقات میں بلا ضرورت دھوپ میں نہ نکلیں ۔ اگر با ہر نکلنا ضروری ہے تو سر ڈھانپ کر یا رومال پانی میں بھگو کر سر پر رکھ کر نکلیں۔ بھوک کی کمی پو دینے اور انار دانے کی چٹنی دوپہر، شام کھانے کے ساتھ کھایا کریں ۔ پودینہ 6 گرام کا قہوہ بھی مفید ہے۔ قے قے آنے کی صورت میں لیمو ں کا ٹ کر دوحصے کرلیں اور جی متلا نے یا قے آنے کی صور ت میں چو س لیا کریں ۔ پیشا ب میں جلن موسم گرما میں پسینے کے اخرا ج کے باعث پانی کم ہو کر پیشا ب کم اور زرد رنگت کا آتا ہے ۔ کبھی جلن بھی ہو تی ہے ۔ ایسی صورت میں کچی لسی (دودھ میں پانی ملا کر)میں تخم بالنگا ملا کر پیجئے ۔ ایک سستا مشروب ستو بھی ہے ، اسے دیسی کھانڈ اور بر ف ملا کر پیا جائے ۔ کچی لسی کا استعمال اس مو سم میں بہت مفید ہے شربت بزوری کا استعمال بھی ا س کے لیے مفید ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 395 reviews.