Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

گھر پر آئی اچانک مصیبتوں کا سہنا مشکل تھا لیکن!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آج سے تقریباً دو سال قبل عبقری تسبیح خانہ سے نسبت ہوئی۔اس وقت میری زندگی کے حالات بہت کٹھن تھے،میں بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہوں، والد صاحب کا فرنیچر کا کاروبار تھا۔والدصاحب اچانک بیمار پڑ گئے،گھر کے حالات بہت خراب ہو چکے تھے جس کے بعد مجھے پڑھائی چھوڑ کر کاروبار سنبھالنا پڑا۔کاروبار کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے بہت نقصان ہوا۔مصائب کے پہاڑ ٹوٹنے لگے‘ ہم نے کچھ مویشی پال رکھے تھے، کبھی جانور بیمار اور کبھی کوئی مصیبت گلے پڑ جاتی۔ چونکہ میں بھائیوں میںبڑا تھا ‘لہٰذاکاروباراور گھر کی ذمہ داری میرے اوپر تھی۔ اخراجات بہت زیادہ تھے ‘ مگر آمدن بہت کم تھی جس وجہ سے گھر کے اخراجات کو اٹھانا مشکل ہو گیا تھا۔ گھر کا نظام چلانے کے لئے کوئی سبب نظر نہ آرہا تھا۔ بہنیںمجھ سے بڑی تھیں‘ ان کی شادی کی عمر ہو چکی تھی مگر کوئی رشتہ نہیں مل رہا تھا جس وجہ سے ہم سب بہت پریشان تھے ۔ غرض یہ کہ ہر طرف سے پریشانیوںاور آزمائشوں نے گھیر رکھا تھا۔نجات کا کوئی راستہ ‘ کوئی ذریعہ نظر نہ آرہا تھا۔
ان حالات میں ایک مخلص دوست رحمت کا فرشتہ بن کر آیا جس کے ذریعہ میرا تسبیح خانہ سے تعارف ہوا۔شب جمعہ کی روحانی محفل میں حاضری دی جس سے ذہنی طور پر بہت سکون ملا۔ان دنوں سوا ارب درود پاک کے چلہ کے لئے ہجویری محل میں تیاریاں ہو رہی تھیں۔میں بھی خد مت کے لئے لاہور شیخوپورہ روڈ کے قریب واقع عبقری ہجویری محل چلا گیا۔ وہاں جو کام ملتا سعادت سمجھ کر خدمت کرتا رہا اور اس دوران دل ہی دل میں اللہ تعالیٰ سے مسائل کے حل لئے دعائیں بھی کرتا رہا۔چند دن کی اس خدمت نے میرا سویا ہوا نصیب جگا دیا‘حالات آہستہ آہستہ بدلنا شروع ہو گئے‘گھر میں لڑائی جھگڑے کا ماحول رہتا تھا وہ ختم ہو ا۔تھوڑا ہی عرصہ گزرا تھا کہ اللہ کا کرم ہوا کاروبار بھی بہت اچھا ہو گیا‘دن بدن ترقی ملنے لگی۔بہنوں کے لئے اچھے گھرانوں سے رشتے آئے‘ جلد ہی خیرو عافیت کے ساتھ ان کی شادی بھی ہو گئی۔ہمارا گھر بہت چھوٹا تھا‘جب حالات بہتر ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے غیبی اسباب بنائے اور بڑا گھر مل گیا۔
تسبیح خانہ سے ملنے والے روحانی اعمال اور ہجویری محل میںچند دن خدمت کرنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے پہاڑ جیسے غموں اور دکھوں سے نکالا ‘ ورنہ ہماری زندگی میں اچانک سے جو پریشانیاں ٹوٹ پڑی تھیں ، قریب تھا کہ ہم معاشرے میں ذلیل وخوار ہو جاتے لیکن ہجویری محل میں خدمت کی وجہ سے زندگی سے مشکلات اور مصائب کے راستے بند ہو گئے ‘ راحت اور سکون کے راستے کھل گئے۔اب ہمارا گھرانہ قابل رشک گھرانہ ہے۔ اعمال اور تسبیح کی توفیق نصیب ہوئی ہے۔اللہ پاک آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے‘آمین۔(ارسلان امجد، سیالکوٹ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 923 reviews.