محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری قارئین کے لئے ایک انتہائی مجرب نسخہ لے کر حاضر ہوئی ہوں۔
آج سےبیس سال پہلے کی بات ہے ہماری ایک جاننے والی خاتون تھیں‘ ان کے والد صاحب کےجسم پرکچھ پھوڑے نکلے ہوئے تھے جس سے انہیں سخت تکلیف ہوتی تھی۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کر کے بتایا کہ اس میں کینسر کا شبہ ہے۔یہ پھوڑے انہیں جوانی کی عمر سے ہی نکلےہوئےا تھے‘ مختلف علاج کروائے ‘ ادویات استعمال کیں مگر اس کے باوجود بھی شفاء نہ مل سکی اور تکلیف بڑھتی چلی گئی۔آخر کار انہیں انجیکشن لگنے شروع ہوئے جس سے انہیں کچھ آرام ملتا‘ہر ہفتہ پانچ ہزار کا انجیکشن لگتا تھا یعنی اس مرض کے علاج کے لئے وہ لاکھوں روپے خرچ کر چکے تھے مگر اس کے باوجود بھی مستقل شفاء نہ مل سکی۔اس مسئلہ کی وجہ سے ان کے والد صاحب کے علاوہ باقی تمام گھر والے بھی بہت زیادہ پریشان تھے ۔ایک دن انہیں کسی نے ایک نسخہ بتایا کہ والد صاحب کو چند دن استعمال کروائیں ‘ ان شاءاللہ اس بیماری سے مستقل نجات مل جائے گی۔گھر والوں نے والد صاحب کو وہ نسخہ تیار کر کے دیا جسے وہ روزانہ صبح و شام استعمال کرتے رہے جس سے ان کی تکلیف میں کمی واقع ہوئی اورپھوڑے بھی ختم ہونا شروع ہو گئے۔ ان کےو الد صاحب نے مزید کچھ عرصہ اس نسخہ کا استعمال جاری رکھا جس سے تمام پھوڑے ختم ہو گئے‘مہنگے انجیکشن سے نجات مل گئی اور دوبارہ کسی قسم کے پھوڑے وغیرہ بھی نہیں نکلے۔
قارئین !اس نسخہ کا صرف یہی فائدہ نہیں بلکہ جن لوگوں کو کمر درد کی شکایت رہتی ہو‘ جوڑوں میں درد ہو یا جسم کے کسی حصہ میں بھی تکلیف کا سامنا رہتا ہو تو وہ کچھ عرصہ یہ نسخہ استعمال کر لیں‘ ان شاءاللہ حیران کن نتائج ملیں گے‘مہنگی ادویات سے نجات مل جائے گی اور کامل صحت نصیب ہو گی‘ ان شاءاللہ۔
نسخہ بنانے کے دو طریقے ہیں‘ جو طریقہ بھی آسان لگے اس طریقہ سے بنا لیں‘ان شاءاللہ یکساں فائدہ ہوگا۔
ھوالشافی:اڑھائی کلودودھ لیں‘ اس میں آدھا کلو کچی ثابت ہلدی کدو کش کر کے ڈال دیں‘حسب ذائقہ چینی اور میوہ جات وغیرہ بھی ڈال سکتے ہیں۔اسے اتنا پکائیں کہ کھویا بن جائے اور دودھ باکل خشک ہو جائے‘پھر اتار کر محفوظ کر لیں۔صبح و شام دو چمچ کھالیں‘ ان شاءاللہ چند دن میں ہی بہت زیادہ افاقہ محسوس ہوگا۔
اس نسخہ کو بنانے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک پائو خالص دیسی گھی لیں اور اس میں آدھا کلو کچی ثابت ہلدی کدو کش کرکے ملا کر بھون لیں‘جب گھی چھوڑنے لگے تو حسب ذائقہ چینی اور میوہ جات ڈال کر مزید پکا کر تیار کر لیں۔ایک چمچ صبح و شام استعمال کریں‘ان شاءاللہ شفاء نصیب ہو گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں