کالے جادو کا ایک طاقتور وار جو ہنومان کے ذریعے ہوتا ہے جو برتن کو ریزہ ریزہ ‘ انسان کو بوٹی بوٹی‘ ہڈیوں کو چورہ چورہ دکان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتا ہے‘ گھر کو برباد ‘ ویران اور قبرستان بنا دیتا ہے‘ نسلیں سسکتی ہیں‘ روحیں تڑپتی ہیں‘ وجود منتشر ہوجاتا ہے‘ کھلی کلیاں بکھر جاتی ہیں‘ پھول مرجھا جاتے ہیں‘ قہقہے‘ سسکیوں میں بدل جاتے ہیں‘ کامیابیاں ناکامیوں میں بدل کر ہمیشہ کیلئے کالی مہریں لگ جاتی ہیں۔ ہنومان بندر کی شکل کا ایک وجود‘ جس کے اوپر بڑے بڑے بال لیکن چلتا انسانوں کی طرح ہے باقی تمام جسم بندر کی طرح ہے۔یہ کالے جادو کا خطرناک ترین وار ہے‘ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہم اس خطرناک وار سے کیسے بچیں۔ خاص طور پر یہ خطرناک وار 5 انسانوں پر ہوتا ہے:1۔ نئی نویلی دلہن یا دولہا پر۔ 2۔ پیدا ہونے والے چھوٹے بچے پر۔
3۔ ایسی بیٹی یابیٹا جو ترقی کی راہیں‘ تعلیمی منازل طے کررہا ہو‘ اس میں رکاوٹیں۔ 4۔چلتی روزی پر تیل ڈال کر جلا دیا جاتاہے۔ 5۔ گھر میں آگ‘ جلن‘ بیماریاں‘ دکھ‘ تکالیف‘ اور طوفان۔ بس یہ ہنومان کا کام ہے ۔
ہنومان سے بچنا ہر کسی کے بس کا کام نہیں‘بڑے بڑے عاملین اس کے آگے بے بس ہو جاتے ہیں لیکن شیخ الوظائف کی نگرانی میں طاقتور روحانی اعمال کی برکت سے ہم ہنومان کے وار سے سوفیصد بچ سکتے ہیں۔
کالی شیطانی طاقتوں کا زبرست توڑ
بس اس ماہ دسمبر میں ہربدھ والے دن عشاء کی نماز کے بعد چھوٹا سا ٹکڑا کالے رنگ کا کپڑا زمین پر بچھا لے‘پھر اول و آخر درود پاک کے ساتھ 33 مرتبہ یَاقَہَّارُ یَا جَبَّارُ بِحَقِّ یَابُدُّوْحُ پڑھ کر جس کالے کپڑے کے اوپر بیٹھے ہیں اس کے دائیں کونے کو گرا لگا دیں ااور کپڑے کوگھر میںکسی اونچی جگہ پر رکھ دیں۔پھر جب اگلے بدھ کو یہ عمل کریں تو کپڑے کے بائیں کونے کو گرا لگادیں ‘اسی ترتیب سےتیسرے کونے اور اس ماہ کےآخری بدھ یعنی25 دسمبر کوعمل کر کے کپڑے کے چوتھے کونے کو گِرا لگا دیں اور پھر کپڑے کو مذکورہ وظیفہ پڑھتے ہوئے اس تصور کے ساتھ جلادیں کہ ہنومان ‘کالی شیطانی طاقتیں اور خبیث جنات جل کر راکھ ہو رہے ہیں۔
ان شاءاللہ تمام شیطانی چیزیں‘ ہنومان کے وار‘بلائیں جل کر راکھ ہو جائیں گی ۔بوجہ مجبوری مقررہ دن یہ عمل نہ کرسکیں تو اگلے دن کر لیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے کندھوں کا بوجھ ‘ جسم ہلکا‘ پریشانیاں اور بندشیں ٹوٹ رہی ہیں۔ یہ عمل بظاہر چھوٹا لیکن جو شخص ہنومان کے جادو میں جکڑا ہے یا اس سے بچنا چاہتا ہے وہ آنکھوں سے جلوے دیکھے گا‘ کمال دیکھے گا‘ مظاہر اورمناظر دیکھے گا اور اپنی زندگی میں سکھ‘ سکون دیکھے گا۔ عبقری آپ کو ہنومان سے بچنے کا ایک عمل ہر ماہ بتاتا رہے گا۔
عمل کا ہدیہ:اس ماہ حسب توفیق میٹھی چیز لے کر بچوں میں تقسیم کردیں اور اس تمام عمل کا ثواب حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ اور نبی کریم ﷺ کے تمام گھرانے(حضورﷺ کی بیویاں‘ بیٹیاں‘ بیٹے‘ داماد‘ نواسے‘ نواسیاں رضی اللہ عنہم) کو ہدیہ کردیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں