Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

پھونک ماریں اورشیطانی مخلوق سے نجات پائیں!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

لسلام علیکم !گزشتہ سال رمضان تسبیح خانہ میں گزارا جس سے طبی و روحانی طور پر بہت فوائد مل رہے ہیں۔میرا سب سے اہم مسئلہ یہ تھا کہ رات بھر نیند نہ آتی تھی اور اگر آنکھ لگ جاتی تو اچانک ڈر جاتا تھا‘کبھی ڈرائونے خواب آتے‘سوتے ہوئے جسم پر دبائو سا محسوس ہوتا جس سے فوری آنکھ کھل جاتی اور پھر ساری رات گھبراہٹ اور خوف میں گزر جاتی۔آپ نے رمضان تسبیح خانہ میں سونے سے پہلے خاص حفاظتی حصار کا عمل کروایا‘سارا رمضان باقاعدگی سے اس عمل کو جاری رکھا جس کی برکت سےمیرا یہ مسئلہ حل ہو گیا‘عرصہ دراز بعد سکون کی نیند میسر ہوئی‘ ہر قسم کے شیطانی اثرات اور طاقتوں سے نجات ملی۔پھر اس عمل کو میں نے اپنی روزمرہ کے معمول کا حصہ بنا لیا‘ اب جب بھی سوتا ہوں یہ عمل کرتا ہوں جس سے بہت فائدہ مل رہا ہے‘عمل کا طریقہ درج ذیل ہے۔
سوتے وقت بستر پر لیٹ کر اول و آخر درود پاک کے ساتھ تین مرتبہ سورۂ اخلاص دائیں کروٹ لیٹ کر پڑھیں۔ پھر تین مرتبہ بائیں کروٹ لیٹ کر پڑھیں اور پھر تین مرتبہ سورۂ اخلاص سیدھے آسمان کی طرف منہ کرکے پڑھیں اور سو جائیں۔
لا علاج بیماری سےچھٹکارا پانے کا آزمودہ نسخہ
میں تسبیح خانہ رمضان گزارنے ہر سال آتا ہوں‘ یہاں سے روحانیت کے ساتھ ساتھ ایسےایسے حکمت کے موتی مل جاتے ہیں کہ بے شمار کا بھلا ہوجاتا ہے۔ میرے پاس بھی اپنا ایک آزمودہ نسخہ ہے جو میں یہاں مقیم احباب کے گوش گزار کرتا ہوں۔
ھوالشافی:پودینہ،انار دانہ، لہسن اور ادرک ہم وزن لے کر پیس لیںاور اس کی چٹنی بنا لیں‘شوگر کے لیے بہت زبردست ہے۔ آپ شوگر کنٹرول کرنے کے لئے جو بھی گولی یا کیپسول کھارہے ہیں اس کے مقابلے میں یہ بہت لاجواب چیز ہے۔ اگر کھانے کے ساتھ یہ چٹنی استعمال کریں تو زبردست فائدہ ہوتا ہے۔ اگر شوگر کے زخم بھی ہیں تو یہی چٹنی چند دن استعمال کرنےسے زخم ٹھیک ہوتا ہے اور اس لا علاج بیماری سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔
جسم پر نکلنے والے پھوڑے ختم!مجرب ٹوٹکہ
السلام علیکم! تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے سے جسم اور روح کو جو سکون ملتا ہے اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی ۔ مجھے یہاں پر بہت کچھ سیکھنے‘ زندگی گزارنے کا طریقہ مل رہا ہے۔یقین کیجئے جب سے تسبیح خانہ سے نسبت ہوئی ہے خود کود نیا کے خوش نصیب انسانوں میںسے ایک سمجھتا ہوںکیونکہ جب بھی کوئی مصیبت‘ بیماری‘ مشکل پیش آجائے تو پریشان ہونے کے بجائےذکر اعمال کی طرف متوجہ ہوتا ہوں جس سے وہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔رمضان تسبیح خانہ میں گزارنے والے احباب کی خدمت میں اپنا ایک آزمودہ ٹوٹکہ پیش کر رہا ہوں۔
اگر جسم پر کوئی پھوڑا نکل آئے توروئی لے کر اس کے اوپر بوہڑ کے درخت کا دودھ لگا دیں اور وہ پھوڑے کے اوپر باندھ دیں‘ روئی خود ہی چپک جائے گی اور جب پھوڑا ٹھیک ہوگا تو روئی خود بخود اتر جائے گی‘نہایت مجرب ٹوٹکہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 920 reviews.