Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

رمضان تسبیح خانہ گزارنے سے کیا ملا؟

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

السلام علیکم! جب سے تسبیح خانہ میں رمضان گزارنا شروع کیا ہے اللہ تعالیٰ نے بے بہا برکتیں اور وسعتیں عطا فرمائی ہیں‘محرومیاں ختم ہو گئی ہیں۔تسبیح خانہ میںسحری و افطار ی میں لذیذ لنگر‘ بہترین رہائش ‘چوبیس گھنٹے بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور مزید بہترین سہولیات دی جاتی ہیں جو بالکل مفت ہوتی ہیں اور اس کاکوئی معاوضہ ‘ ہدیہ ‘نذرانہ کسی بھی شکل میں نہیں لیا جاتا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ خیر وبرکت کا یہ سلسلہ تاقیامت جاری رہے‘آمین!۔
اولاد نرینہ سے متعلق میرے پاس ایک نسخہ ہے‘ جو بھی استعمال کرتا ہےاللہ کریم کے کرم سےبیٹے کی نعمت پالیتاہے۔نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی:بداری کند ،بیل گری دونوں کو علیحدہ علیحدہ کوٹ پیس کر ملا لیں اورپانی کی مدد سے جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنالیں اور ان پر چاندی یا سونے کے ورق چڑھا لیں۔ خاتون یہ گولیاں غسل کر کے حمل کے 61،62،63 ویں دن ایک صبح‘ ایک دوپہر‘ ایک شام‘ گائے کے دودھ کے ہمراہ لیں۔اس رو ز بھوک ہو یا پیاس گائے کا دودھ ہی پینا ہے۔صرف ایک دن کا پرہیز ہے ۔دودھ اس گائے کا ہو جس نے بچھڑا جنا ہو ۔اولاد کی امید لگتے ہی بچے کا نام محمد احمد،محمد حامد ،محمد محمود میں سے کسی کا فیصلہ کر لیں۔ انتہائی پرتاثیر نسخہ ہے‘ بچہ صحت مند‘ خوبصورت اور گول مٹول پیدا ہوتا ہے۔ کافی خواتین نے آزمایا ہے اللہ کریم نے ان کو صحت مند اور خوبصورت بیٹے سے نوازاہے۔
دمہ کا ضدی مرض جڑ سے ختم
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !میرے پاس دمہ سے محفوظ رہنےا ور نجات پانےکا ایک ٹوٹکہ ہےجس کے استعمال سے دمہ کا مرض جڑ سے ختم ہوجاتا ہے۔ ٹوٹکہ یہ ہے۔ ھوالشافی: سفوف ریٹھا 10 گرام ،شہد 250 گرام ‘دونوں کو ملا کر ایک چمچ نہار منہ اور ایک چمچ رات کو سوتے ہوئے استعمال کریں ۔اسے کھانے کے بعد رات کو اور کچھ نہیں کھانا۔یہ ٹوٹکہ کچھ عرصہ استعمال کریں‘ ان شاء اللہ چند دنوں میں دمہ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
ٹینشن اور ڈپریشن سے چھٹکارا پائیں!بالکل مفت
السلام علیکم! ٹینشن‘ ڈیپریشن‘ اینگزائٹی اور ذہنی معذور ی میں مبتلا شخص ہر نماز کے بعد سانس روک کر گیارہ بار یا پھر سارا دن خود یا وہ نہیں پڑھ سکتا تو اس کی طرف سے کوئی دوسرا ’’اَللّٰھُمَّ بِحُرْمَۃِ رِیْبَائِیْل‘‘ کثرت سےوضو بے وضو ہر حالت میں پڑھے۔اس کو پڑھنے والا ہمیشہ ذہنی پریشانیوں‘ الجھنوں‘ کمزوریوں سے بچا رہتا ہے۔ اس کے دل کو سکون اور خوشی میسر رہتی ہے‘ بندہ پُرسکون رہتا ہے۔ جب بھی کوئی پریشانی ہو‘ ذہنی الجھاؤ ہو‘ دل پریشانی سے بھر گیا ہو تو ایسی حالت میں کثرت سے یہ وظیفہ پڑھا جائے تو ذہن پُرسکون رہتا ہے۔جب سے تسبیح خانہ سے یہ عمل ملا ہے‘معمول میں شامل کرنے سےمذکورہ تمام فوائد مل رہے ہیں۔
خشک کھانسی کاکامیاب علاج
السلام علیکم! جب سےتسبیح خانہ سے نسبت جڑی ہے‘ زندگی آسان ہوگئی ہے‘ ہر رمضان تسبیح خانہ میں گزارتا ہوں‘ بے شماردکھوں اور پریشانیوں سے نجات ملتی ہے۔ میرے پاس خشک کھانسی کو دور کرنے کا ایک ٹوٹکہ ہے جو یہاں تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے آئے مقیمین کو ہدیہ کرتا ہوں۔ انتہائی کامیاب‘ سستا اور آسان نسخہ ہے۔ ھوالشافی: سفوف ملٹھی اور نوشادر ٹھیکری ، ہموزن لیں ‘پیس کر سفوف بنا کر دن میں دو یا تین مرتبہ پانی کےساتھ آدھا چمچ چائے والا کچھ دن استعمال کریں۔ ان شاءاللہ خشک کھانسی سے مکمل نجات مل جائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 919 reviews.