Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

یہ عمل پڑھ کر دم کیا! پاگل مریض صحت یاب

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !میں اپنی والدہ کے روحانی و جسمانی مشاہدات لکھ رہی ہوں، انہوںنے مجھے ’’یَا حَفِیْظُ یَا سَلَامُ‘‘کے کمالات بتائےہیں، ہم یہ وظیفہ ہر چھوٹے بڑے کام کے لیے کرتے ہیں۔ اس لیے ہمیں اس کے بہت کمالات ملےہیں۔ چند پیش خدمت کررہی ہوں۔
پاگل خانے داخل کروا دیا گیا
ہماری چچی بہت زیادہ بیمار پڑگئی تھیں۔ ان کو ہسپتال لے کر گئے توڈاکٹروں نے کہا کہ ان کے دماغ پر اثر ہوگیا ہے۔ ان کو پاگل خانے میںداخل کروایا جائے۔ چچی نے خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی اور ہسپتال والوں نے ان کو بڑی بڑی رسیوں سے باندھ دیا۔ جب میری والدہ ان کی عیادت کیلئے ہسپتال گئیں تو ’’یَا حَفِیْظُ یَا سَلَامُ‘‘ گیارہ مرتبہ پڑھ کر ان پر دم کیا اوراللہ سے دعا مانگی اور ان کو اللہ کے حوالے کرکے گھر واپس آگئیں۔ اگلے دن دوبارہ ملنے گئیں توان کی حالت حیران کن طور پر بہت بہتر تھی۔ ڈاکٹروں نے ان کو اگلے دن ہی نارمل قرار دے کرہسپتال سے چھٹی دے دی۔
بغیر آپریشن کے شفاء
ہمارے ہمسایہ میں ایک عورت بہت زیادہ بیمار تھی۔ ڈاکٹروں نے انہیں جگر کے آپریشن کا کہا تھاکہ ان کا جگر کا آپریشن ہوگا۔ میری والدہ ان کی عیادت کیلئے گئیں اور ان کوبھی اللہ کے حوالے کرکے ’’یَا حَفِیْظُ یَا سَلَامُ‘‘ والا وظیفہ پڑھ کر دم کیا۔ ماشاءاللہ اس وظیفے کی برکت سے آپریشن کے بغیر ہی ان کا مسئلہ حل ہو گیا۔ایک مرتبہ ہم پہاڑی علاقے سیر کے لئے گئے، جب وہاںسےگھر واپس آرہے تھے، ہماری پوری فیملی گاڑی میں تھی تو گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا اور قریب کوئی پیٹرول پمپ بھی نہیں تھا۔ والدہ نے ہم سب سے کہا کہ ’’یَا حَفِیْظُ یَا سَلَامُ‘‘ پڑھیں۔ ہم اس وظیفے کی برکت سے بغیر پٹرول ڈلوائے پٹرول پمپ تک پہنچ گئے۔ ایک دفعہ ہمارے گھر میں بہت زیادہ چوہے آگئے اور چوہے بھی اس کمر ےمیں آئے جہاں ہمارا سارا سامان پڑا ہوا ہے۔ والد ہ اور ہم نے یا حفیظ یا سلام پڑھا۔ چوہے بغیر کوئی نقصان پہنچائے گھر سے چلے گئے۔ یہاں تک کہ ہم جب بھی چاول یا گندم لیتے ہیں تو ان پر انگلی کے اشارے سے یا حفیظ یا سلام لکھ دیتے ہیں۔ ان میں پورا سال بلکہ جب تک وہ چیز ختم نہیں ہوتی اس میں کسی قسم کی کوئی کیڑا نہیں لگتا۔ماشاء اللہ سے ہمیں اس وظیفے پر بہت یقین ہے۔ ایک دن میں اپنے بابا کے ساتھ کالج جارہی تھی۔ابھی ہم تقریباً کالج کےپاس ہی تھے کہ ہمارا ایکسیڈنٹ ہوتے ہوتے بچا اور یہ کرشمہ صرف ’’یَا حَفِیْظُ یَاسَلَامُ‘‘ کی برکت سے ہوا۔جب سے ہمیں اس اسم کا پتہ چلا ہے ہم اس کو پڑھے بغیر گھر سے نہیں نکلتے ہیں۔ اس دن میں نے یہ پڑھا ہوا تھا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 918 reviews.