محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! عبقری تسبیح خانہ میں گوشہ طلسمات بنا کر آپ نے ہم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ ان طلسمات کے حیرت انگیز اثرات ہم ظاہری آنکھوں سے تو نہیں دیکھ سکتے لیکن یہ ہمارےنظام کو مکمل طور پر بدل کر رکھ سکتے ہیں۔ میرے ساتھ ایک مسئلہ تھا‘ میں جہاں ملازمت کرتا ہوں،وہاں میرے خلاف بہت سازشیں کی جا رہی تھیں۔ میںبے بس تھا لیکن مجھے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ تھا کہ میںنے کچھ غلط نہیں کیا تو میرے ساتھ بھی کچھ غلط نہیں ہو گا۔ میںنے اپنی اہلیہ کے مشورے پر تسبیح خانہ میں موجود گوشہ طلسمات میں جا کر طلسماتی عمل کیے۔کھجور کے تنے پر کیل ٹھونکنے کا عمل، نورانی جھروکوں ، طلسماتی خنجراور خوشبودار طلسمات کے اعمال کیے،چند دن کے بعد ہی میرے خلاف سازشیں کرنے والے لوگوں کو ایسی سزا ملی کہ میں خود حیرا ن رہ گیا۔ میری عزت میں اضافہ ہوا اور مجھے پرموشن بھی ملی ۔ میرے خلاف چلنے والے ناکام اور نامراد ہو گئے۔ جبکہ ان لوگوں کا اتحاد اتنا مضبوط تھا کہ وہ جس کو نشانہ بنا لیتے تھے پھر اس کے خلاف ساشیں کر کے اس کو ذلیل و خوار کر کے نکلوادیتے تھے۔ میںنے ہمیشہ ایمانداری سے کام کیا اور کسی کام میں ہیرا پھیری نظر آئی تو افسران کو اس کی اطلاع بھی کی۔جس کی وجہ سے خاص گروپ کے لوگ میرے خلاف تھے۔ میں پریشان تھاکہ کیا کیا جائے ، گھر میں عبقری رسالہ پڑھا جاتا ہے۔ اہلیہ نے زور دے کر کہا کہ آپ گوشہ طلسمات میں جا کر اعمال کیا کریں۔ میں نے تسبیح خانہ میں آ کر یہ عمل کیے، حیرانگی ہے کہ ان اعمال میں کیا طاقت اور تاثیرہے جس سے اچانک سب کچھ بدل جاتا ہے، ہمارے مخالف حالات موافق ہو جاتے ہیں۔ طلسمات کے عمل سے سوفیصد فائدہ ہوتا ہے۔پہلے تو میںنے بے یقینی میں یہ عمل کیے لیکن جب ان کا نتیجہ دیکھا تو حیران ہواکہ ان کے ساتھ حیرت انگیز روحانی نظام ہے۔ یہ عمل کرنے سےکام بنتےہیں ، مرادیں ملتی ہیں ۔ ایک بار میرا چھوٹا سخت بیمار ہو گیا ہمیں لگا کہ موسمی بخار ہے لیکن اس کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی، ڈاکٹر کے پاس گئے معائنہ کروایا اور دوائی لی لیکن بچہ ٹھیک نہیں ہورہا تھا، اہلیہ کہنے لگی کہ بیٹے کو بھی گوشہ طلسمات لے کر جانا چاہیے، شاید نظر لگی ہو گی اور نظر کے بارے میں تو حدیث میں بھی ہے کہ نظر انسان کو قبر تک پہنچا دیتی ہے۔ہم بیٹے کو بھی گوشہ طلسمات میں لے کر آئے ، یہاں تمام طلسمات کے عمل کیے۔الحمد للہ بیٹے کی صحت پہلے سے بہت بہتر ہو گئی ، چند بار گوشہ طلسمات کے اعمال کرنے سے بچہ صحت مند ہو گیا ۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں کہ آپ نے اتنی بڑی خیر کا کام شروع کیا ہے اور جس دور میں سب کو اپنی فکر ہے اس دور میں دوسروں کی فکر کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔ اللہ اس نظام کو قیامت لوگوں کی راحت کا ذریعہ بنائے رکھے۔آمین
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں