محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !اللہ تعالیٰ سے دعا ہے آپ کو، آپ کی نسلوں اور عبقری کے ساتھ جڑے ہر شخص کو سداخوشحالیاں عطا کرے ‘ ہر فتنے اور شر سے حفاظت فرمائے۔ عبقری اور تسبیح خانہ کے ذریعے لوگ یوں ہی شفاء خیر امن اور بھلائی کا پیغام پاتے رہیں، آمین۔میرا بیٹا سات ماہ کا ہے۔یہ بہت کمزورتھا، صحت مند نہیں ہوتا تھا، میںنے کئی بار ڈاکٹر کو بھی دکھایا کہ اس کا وزن کیوںنہیں بڑھ رہا، اپنی عمر کے لحاظ سے دوسرے بچوں سے بہت کمزور ہے۔ ڈاکٹر نے بھی چند ادویات لکھ کر دے دیں لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔میں نے عبقری میں تلبینہ کے فائدے پڑھے تو سوچا کہ یہ نبوی غذا ہے، یہ بچے کو استعمال کرواتی ہوں ۔میںنے عبقری ایجنسی سے تلبینہ منگوا کر بیٹے کو بنا کر کھلانا شروع کیا۔ اس میں بھرپور غذائیت اور شفاء ہے۔ بیٹے کو عبقری تلبینہ کے ابھی دو ڈبے کھلائے ہیں ، ماشاء اللہ صحت مند ہو گیا ہے اور تلبینہ خوش ہو کر کھاتا ہے۔دن بدن وزن بھی بڑھ رہا ہے اور جسم میں پھرتی اور چستی پیدا ہوئی ہے۔بچوں بڑو ںکی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔(اقصیٰ شبیر ، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں