Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

شوہر کو یہ پھول سنگھائیں ‘اپنی محبت میں دیوانہ بنائیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

پندرہ سال پہلے میر ی شادی میرے والدین کی مرضی اور دعاؤںکے ساتھ ہوئی میرے شوہرمجھ سے تقریباً 20 سال بڑے ہیں اور شادی کے وقت میری عمر صرف 18 سال تھی۔ شادی کے پہلے دن سے میرے امتحان شرو ع ہو گئے پہلے دن سے ہی لوگوں کی سازشوں کا شکارہوتی چلی گئی۔ مجھے سسرال کے کچھ رشتہ داروں اور کچھ دوسرے لوگوںنے بہت ذلیل کیا ،میرے شوہر بات بات پر مجھ سے لڑتے۔ میں نے بہت صبر سے گزارا کیا۔ اگر میں کوئی ٹھیک بات بھی کرتی تو لڑنے جھگڑنے لگ جاتے اور کھانا چھوڑدیتےالگ کمرے میں سوتے میں ان کےپاؤں پکڑ کر معافی مانگتی اور بڑی مشکل سے کمرے میں لاتی اور کھانا کھلا تی ، اس طرح شادی کے بعدزندگی گزرتی رہی۔
غیر وں سے ہنس مکھ ا ور گھر والوں سے نفرت
شوہر کے دل میں میرے لئے ذرامحبت نہیں ہے۔ یہ بدنظری کا شکار ہیںتھے دوسر ی عورتوںکی طرف مائل ہوتے ہیں اور مجھے ذلیل کرتے ہیں۔ میرے سامنےغیر عورتوں سےہنس کر باتیں کرتے ہیں اور مجھے رلاتے ہیں۔ میںنے والدین سے بلکہ کسی سے بھی کوئی بات نہیں کی اوربرداشت کر رہی ہوں۔ڈیڑھ سال بعد اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹے سے نوازا۔ میری حالت بہت خراب ہو چکی تھی۔ میرا بیٹا پیدا ہو ا تو بیمار تھاتقریباً ایک ماہ ہسپتال میں داخل رہا۔ اس طرح وقت مشکلات میں گزرتا گیا روز لڑائی جھگڑے بچے کی نشوونما ٹھیک سے نہ ہو سکی آج بھی وہ کمزور اور قد بھی چھوٹاہے۔ پھر میری بیٹی پیدا ہوئی، تب بھی اسی طرح لڑائی جھگڑوں میںوقت گزرتا گیا۔
بات طلاق تک پہن چکی
ایک بار تو حد ہو گئی، کسی نےمیرے شوہر کے کان بھرے اس دن جب شام کو شوہر گھر آئے تو بہت غصے میںتھے اور مجھے گالی دینے لگے کہ تم بے غیرت ہو ، مجھ پر بد کردار ہونے کا الزام لگانے لگے، یہاں تک کے معاملہ طلاق تک پہنچ گیا۔ میں نے بہت صفائی دی لیکن وہ میری ایک نہ مانے، کہنے لگے کہ بچوں کو لے کرمیرے گھر سے نکل جاؤ میں طلاق دے دوں گا۔پھر میں نے اللہ کو یاد کیا اور اپنی صفائی میں قرآن پاک اُٹھایا اور قسم کھا کر کہاکہ قرآن پاک پر یقین کریں ایسی کوئی بات نہیں ہے یہ الزام اور سازش ہے میں آپ کو پوری زندگی کا ضامن یہ قرآن پاک دے رہی ہوں۔آپ مجھ پر یقین کریں اور اس طرح کچھ معاملہ ٹھنڈا ہوا اسی طرح لوگ سازش کرتے رہےاور میں برداشت کرتی رہی اوراپنا دکھ اللہ کو سناتی ہوں کسی اور سے ذکر نہیں کرتی۔میرے شوہر بچوں کو کبھی اس طر ح مارتے ہیں جیسے بس ابھی مار دیں گے اور ہم سب کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے میں بہت مشکل سے بچوں کو پال رہی ہوں۔شادی کے دن کے بعد مجھے کوئی خوشی نصیب نہیں ہوئی، حتی کہ اگر کوئی عید یا خوشی کا موقع ہوتا جس پر خوشی کی امید ہوتی تب بھی لڑا ئی شروع ہو جاتی ہےاور وہ دن رو کر گزرجاتا ہے۔ کسی نے عبقری رسالہ دیا یہ رسالہ پڑھ کر ایسا لگا کہ میری مشکل حل ہو سکتی ہے تو اسی سے ہو سکتی ہے۔اگر میرے اس درد کا آپ کے پاس کوئی حل ہے تو بتا دیں بہت مہربانی ہوگی(آ،س)
شوہر کی بے رخی محبت میں بدلیے
شوہر کی بے رخی اور سنگدلی کو ختم کرنے کے لئےصبح و شام ایک تسبیح " یَا رَفِیْقُ یَا شَفِیْقُ نَجِّنَی مِنْ کُلِّ ضِیْقٍ" اوراول آخر تین مرتبہ درود پاک پڑھیں اورگلاب کے پھول پر دم کریں اور اپنے شوہر کو یہ پھول دیں کہ وہ سونگھیں۔ یہ خوشبو سونگھتے ہی شوہر کے دل سے تمام نفرت نکل کر آپ کی محبت پیدا ہو جائے گی۔چند بار یہ عمل کریں۔
عمل کا ہدیہ : 41 ‘141یا 410 روپے کسی مستحق کو صدقہ کردیں اور اس کا ثواب حضرت سلمان فارسی ؓاور حضورﷺ کے گھرانے ( حضورﷺکی ازواج مطہراتؓ، بیٹیاںؓ، بیٹےؓ، دامادؓ، نواسےؓ اورنواسیاںؓ)کو ہدیہ کریں۔عمل کا ہدیہ صرف ایک مرتبہ کرنا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 915 reviews.