Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

شوگر کے مریض کو انسولین کے بجائے یہ پَتاکھلادیں!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

قارئین السلام علیکم ! ہر ماہ عبقری میں طبی ٹوٹکے، چٹکلے اور مجرب روحانی وظائف پڑھنے کو ملتے ہیں جو کہ بے شمار بیماریوں اور مسائل کا سوفیصد حل ثابت ہوتے ۔ اکثر قیمتی علا ج اس قدر مفید ثابت نہیں ہوتے جتنا کہ عام سے ٹوٹکے سے فائدہ ہوتا ہے۔میرے پاس بھی اسی طرح کچھ آزمودہ ٹوٹکے ہیں جو کہ بہت ہی فائدہ مند ہیں۔میں وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں جو بھی یہ استعمال کرے گا وہ دل سے دعا ئیں دے گا۔
بے شمار عوارضات قہوہ پینے سے دور
میرے ابو کو شوگر تھی۔ انسولین لگاتے تھے، ہمیں کسی نے بتایا کہ سوہانجنا کا تازہ یا خشک پتا چٹکی بھر لے کر ، تین پیالی پانی میں ڈال کر ابالیں ،پانی جب ایک پیالی رہ جائے تو صبح ناشتے کے بعد اور عصر کے وقت پی لیں ، شوگر کنٹرول اور انسولین چھوٹ جائے گی۔ اس کے ساتھ اگر سوہانجنے کے پتوں کا چٹکی بھر پاؤڈر چٹکی بھر پانی سے لیتے رہیں تو شوگر سمیت بہت سے عوارضات سے محفوظ رہیں گے۔
بیماریوں سے نجات کیلئے یہ چائے پئیں
مجھے زکام ، کیرا ، نزلہ بلغم بہت زیادہ تھی ، میںنے عبقری رسالہ میں ادرک کی چائے اور گندم کی چائے کا پڑھا تھا ، ادرک کی چائے سے نزلہ کو آرام آ گیا اور گندم کی چائے سے تمام جمی ہوئی بلغم نکل گئی کھانسی ختم ہو گئی اب الحمد للہ ٹھیک ہوں۔ادر ک کی چائے کا طریقہ یہ ہے کہ آدھا چمچ ادرک چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں‘ انہیں ایک پیالی پانی میں ڈال کرابلنے کےلئے رکھ دیا ۔ جب پانی ابل جائےتو اس میں ایک چمچ چینی ملائیں اور ”ادرک کی چائے“ تیار ہے۔ دو تین بار یہ خاص چائے پینے سے زکام اڑن چھو ہو جائےگا۔گندم کی چائے کا طریقہ یہ ہے کہ اچھی قسم کی گندم لے کر اسے آگ پر اس حد تک رکھیں کہ وہ سرخی مائل سیاہ ہو جائے۔ اسے اتار کر باریک پیس لیں اور بوقت ضرورت کھولتے ہوئے ڈیڑھ پاؤ پانی میں نصف چھٹانک گندم کو جوش دیں۔ جب تیسرا حصہ پانی رہ جائے تو کیتلی کو ذرا دیر دم دیں اور چینی ملا کر نوش فرمائیں۔ چند روز کے استعمال سے نزلہ زوکام ختم ہو جائے گا اور کمزور اعصاب مضبوط ہو جائیں گے۔ یہ اس نسخہ کا کمال ہےجو غذا بھی ہے اور دوا بھی۔
اس کے علاوہ چہرے کے دانوں کے لئے بھی میرا ایک تجربہ ہے۔میرے چہرے پر دانے تھے ، میںنے عبقری کا شہد نیم گرم دودھ میں ڈال کر پینا شروع کیا، چہرے کے دانے ٹھیک ہو گئے ۔(رضا حسین، ننکانہ صاحب)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 912 reviews.