عبقری قارئین کے لئے اپنے آزمودہ طبی ٹوٹکے اورروحانی اعمال تحریر کر رہا ہوں۔اگر کسی کو پیچش لگے ہوں وہ پیاز اور انار دانہ ہم وزن پیس کر ایک چائے کا چمچ کھائیں۔ پیچش میں فائدہ ملتا ہے، ایک مریض کو ایک مہینے سے موشن لگے تھے جو کہ اس ٹوٹکے کی دو تین خوراکیں لینے سے ٹھیک ہو گئے۔
مصیبت کے وقت یہ عمل کریں
حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ 500 بار روزانہ ہر مشکل کے حل کے لئے پڑھنا بہت باکمال عمل ہے۔ فوراً رزلٹ ملتا ہے۔اس کے علاوہ کسی مصیبت سے نکلنے یا حاجت کے حصول کے لئےسورہ مزمل کی تلاوت کرنا بہت مجرب ہے۔عمل کے اول آخر 7 مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے۔ میںنے جب بھی اس عمل کو کیا ہے مجھے بہت فائدہ ہوا ۔
گرتے بالوں کے لئے
سر میں درد کو ختم کرنے کے لئے عبقری کا کراماتی تیل سر میں لگانے سے بہت جلد درد دور ہوجاتاہے۔ پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لئے بھی یہ تیل بہت فائدہ مند ہے۔ میرے بال رسیوں کی طرح گرتے تھے، سر گنجا ہو رہا تھا۔ عبقری ہربل شیمپو کے استعمال سے میرے بال گرنے سے رک گئے ہیں۔ پہلی بار ہی اس سے سر دھویا تو حیران رہ گئی ، اس دن سے بال ٹوٹنا ختم ہو گئے۔
دشمن ذلیل و خوار
اگر آپ کے دشمن ہیںاور ہر وقت خوف اور ڈر ہے کہ کوئی نئی سازش نہ کر دیں یا نقصان نہ پہنچا دیں تو رات کو جب بھی آنکھ کھلے تو 100 مرتبہ یہ آیت پڑھ لیں ، دشمن ذلیل و خوار ہو جائیں گے۔ وضو کی شرط نہیں ہے۔ فَسَیَكْفِیْكَهُمُ اللّٰهُ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(البقرہ:137)
معدہ بیمار ہونے کی پہچان
آپ کا جسم مختلف علامتوں کے ذریعے خود بتاتا ہے کہ اس میں کیا خرابی ہے اس لئے اس کا فوراً علاج کرنا چاہیے۔اگر کھانا کھانے کے بعد چھ گھنٹے سے قبل اجابت آ جائے تو سمجھئے کہ معدہ بیمار ہےاو ر اگر چوبیس گھنٹے سے زیادہ وقت گزر جائے اور اجابت نہ آئے تو تب بھی سمجھ لیجئے کہ معدہ بیمار ہے۔ پیشاب کی حاجت ہو تو فوراً کر لینا چاہیے ورنہ بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، جس طرح نہر کا چلتا پانی اگر روک دیا جائے تو نہر کے کناروں کو نقصان ہو تا اور کنارے ٹوٹ کر پانی بہنے لگتا ہے۔ اسی طرح پیشاب روکنے سےجسم کو نقصان ہوتا ہے۔اس طرح پیٹ کی ہوا روکنے سے جوڑوں کے درد کا مسئلہ ہو جاتا ہے۔
کھانسی کے لئے مفید
اگر کالی کھانسی ہو تو مناسب مقدار میں پسی ہوئی سونٹھ یعنی خشک ادرک شہد پر چھڑک دیں اور سات دن تک روزانہ صبح و شام تھوڑا تھوڑا چاٹ لیجئے ، کالی کھانسی بلکہ ہر طرح کی کھانسی کے لئے مجرب ہے۔ضدی سے ضدی کھانسی ماضی کا حصہ بن جائے گی۔ہر گھنٹے کے بعد ایک لونگ منہ میں رکھ کر چباتے اور چوستے رہنے سے بھی کھانسی میں فائدہ ہوتا ہے۔
گلے میں خراش ہو تو بخار محسوس ہونے لگتا ہے، اگر رات سونے سے پہلے نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک گھول کر غرارے کیے جائیں اور یہ پانی تھوڑا پی لیا جائے تو آرام آجاتا ہے۔
دل کے گھبراہٹ کے لئے
درج ذیل آیات مریض خود یا کوئی دوسرا پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلا دیں ‘ ان شاءاللہ د ل کی گھبراہٹ دور ہو جائےگی۔وَ لِیَرْبِطَ عَلٰى قُلُوْبِكُمْ وَ یُثَبِّتَ بِهِ الْاَقْدَامَ (انفال :11)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں