محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہمارا بہت پرانا خاندانی کاروبار ہے۔ پورے ملک میں ہم مال سپلائی کرتے ہیں۔ہمیشہ نقد پر معاملہ کرتے ہیں ، ادھا ر نہیں کرتے، میرے بڑوںنے بھی یہی سکھایا کہ ادھار نہ کریں بلکہ اپنے کا م کو کم منافع پر بھی بیچنا پڑے تو بیچ دو۔
کچھ عرصہ پہلے ملک کے حالا ت ایسے تھے کہ کاروبار کے حالات اچھے نہیں تھے، میںنے مجبوری میں کچھ لوگوں کے ساتھ ادھار کیا، مجھے انہوںنے وقت پر رقم ادا کر دی جس کی وجہ سے میںنے انہیں مزید ادھا رپر زیادہ مال دے دیا ، لیکن اس بار زیادہ مال لے کر انہوںنے مجھ سے دھوکہ کر دیا میرا بہت بڑا نقصان ہوگیا تھا۔ میںنے بڑے لوگوں سے سفارش بھی کر وائی لیکن کچھ نہ ہو سکا۔
ایک دن میں جمعہ کی نماز پڑھ کر اپنی دکان پر آیا تو ایک دوست نے ہاتھ میں کچھ کتابچے پکڑے ہوئے تھے اس نے ایک مجھے بھی دے دیا، میںنے پڑھا تویہ ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل ‘‘ کتابچہ تھا۔میں پریشانی میں بیٹھا تھا کہ اس کتابچے کو کھول کر پڑھنا شروع کیا، اس میں لوگوں کے تجربات پڑھے‘ وظائف پڑھنے سے لوگوں کی مشکلات اور مسائل حل ہوئے تھے ، میں نے اس میں سے دیکھ کر سورہ مائدہ کی آیت 114 پڑھنی شروع کی، مجھے وہ بھائی دوبارہ ملے جنہوںنے مجھے یہ کتابچہ دیا تھا، انہوںنے بتایا کہ ہمارے گھر میں عبقری رسالہ آتا ہے، بہت زبردست رسالہ ہے، اس میں لوگوں کی روحانی جسمانی مشکلات کا حل بتایا جاتا ہے۔ میںنے اپنے گھر میں اس کے بہت حیرت انگیز اثرات دیکھے ہیں، اور میںنے غور کیا تو میںنے بھی پچھلے کچھ عرصے میں اس دوست کے حالات میں بہت تبدیلی دیکھی ، میںنے اس وظیفے کے ساتھ ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل ‘‘ کتابچہ تقسیم کروایا، کچھ دن بعد ایک دوست نے اپنے گھر کے لئے مجھے سے سامان منگوایا، اس سے بات چیت ہوئی تو اس کے جاننے والے کچھ اثر و رسوخ رکھنے والے لوگ تھے۔انہوںنے کسی طرح ان لوگوں سے رابطہ کرکے میری رقم مجھے واپس دلوا دی، الحمد للہ ۔ اب میںبھی ہر ماہ عبقری رسالہ پڑھتا ہوں ، گھر والے بھی بہت شوق سے پڑھتے ہیں(رانا امجد،لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں