Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

مفلسی اور محتا جی ختم! کروڑوں کے اثاثے بن گئے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

میری زندگی کا سفر بہت مشکل رہا ہے۔ والدین کے گھر میں نازوں میں پلی بڑھی لیکن شادی کے بعد سے زندگی آزمائشوں کی دلدل میں دھنس گئی۔ شادی کے بعد شوہر کے معاشی حالات دن بدن بد سے بد تر ہوتے گئے ‘جس کی وجہ سے گھریلو زندگی اور آپسی رویوں پر بھی اس کا گہرا اثر پڑا۔ میرا زیور وغیرہ سب بک گیا میرے پاس کچھ نہیں بچا، شوہر کی کمائی نہیں ہوتی تھی ، اگر ہوتی بھی تو مجھےبالکل پیسے نہیں دیتے تھے۔اگر گھر کا سامان لینے جاؤں تو واپسی پر حساب لیتے تھے۔
رزق کی بندش اورعامل کی فرمائشیں
فقر کا یہ عالم تھا اور رزق کی اتنی تنگی تھی کہ اگر کوئی بچہ کہتا کہ امی مجھے 10 روپے دیں تومیرے پاس نہیں ہوتے تھے۔میں نے نظربد یا بندش سمجھ کر روحانی علاج کی کوشش کی‘ کسی نے ایک عورت کا بتایا کہ وہ عامل ہےاس سے علاج کروائو، میںاس کے پاس گئی تو اس عورت نے پیسے مانگے میںنے اپنی بڑی بہن سے پیسے لے کر کچھ عمل وغیرہ کروائے، اس عورت نےمجھ سے ہزاروں روپے لئے‘ ایک دن کہتی کہ آپ کے گھر پر، روزی ،کاروبار اورسونے وغیره پر کسی نے بندش لگا دی ہے توآپ مجھے کوئی سونے کی چیز لا کر دیں میں وہ جنات کو دوںگی اور آپ کی بندش کھل جائے گی۔ میں حالات کی ماری تھی ،میںنے بھروسہ کیا ، قرض لے کر سونے کی انگوٹھی بنوا کردی، لیکن حالات جوں کے توں رہے۔ وہ عورت بھی لالچی نکلی، مزید چیزیں مانگتی رہی آخر میںنے تھک ہا ر کر اس کے پاس جانا چھوڑ دیا۔
بازار سے ملا زندگی کی مشکلات کا حل
روزانہ رو کر اللہ پاک سے التجاء کرتی کہ میری مشکل حل کردے ۔ ایک دن میں بازارسے گزر رہی تھی تو میری نظر عبقری رسالہ پر پڑی تو میں نے خرید لیا، اتنا اچھا لگا کہ پھر میں ہرماہ رسالہ پڑھنے لگی، شروع میں میرے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہوتے تھے کہ رسالہ خرید سکوں۔ پھر میں نے شوہر کے ساتھ تسبیح خانہ میں ہونے میں ہونے والی شب جمعہ کی روحانی محفل میںبھی حاضری دی ۔عبقری دواخانہ میں شیخ الوظائف کےاسسٹنٹ صاحب سے ملاقات ہوئی اور اپنے مسائل سے متعلق استخارہ کروایا اُنہوںنے ’’ سورہ توبہ کی آخری 2 آیات 121 بارصبح شام پڑھنے کا فرمایا۔ اس وظیفہ کی برکت سےحالات بدلنا شروع ہو گئے۔ اسی کی برکت سے اللہ نے اتنی تونگری دی کہ گھریلو ضروریات بھی پوری ہونے لگیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ہم کروڑوں کی جائیداد کے مالک بن گئے۔مفلسی اور غربت کی زندگی جی رہے تھے مگر اعمال کی برکت سےالحمدللہ اب مالدار ہو چکے ہیں۔ گھر میں سکون آگیا ہےاور ہم میاں بیوی میں پیار محبت بڑھ گیا ہے۔گھر کے حالات یکسر تبدیل ہو چکے ہیں، زندگی کی کایامکمل طور پر پلٹ گئی ہے۔(ک۔ن‘لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 909 reviews.