محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری کے وظائف کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت نوازا ہے‘الجھے مسائل حل ہوئے ‘ذاتی گھر ملا اور بہت سی برکات ملیں۔ایک مشاہدہ قارئین کی خدمت میں تحریر کر رہی ہوں۔
میری بہن کو اللہ تعالیٰ نے بیٹی سے نوازا ہوا تھا مگر سسرال والوں کو بیٹے کی خواہش تھی‘دوسری بار بھی انہیں بیٹی نصیب ہوئی جس پرشوہر اور ساس انہیں بہت زیادہ طعنے دیتے تھے۔انہیں کہتے تھے کہ تم بیٹیاں ہی جنوں گی ‘ اسی وجہ سے اس پر مختلف طریقوں سے ظلم کیا جاتا اور ستایا جاتا تھا۔تیسری بار جب اسے اولاد کی امید لگی تو ان دنوں میں نےعبقری کی کتاب’’سورئہ بقرہ سے ان شاءللہ شرطیہ بیٹا پائیں‘‘ کا مطالعہ کیا جس کے بعد مجھے بھی امید پیدا ہوئی کہ اس عمل کی برکت سے بہن کو بھی نرینہ اولاد نصیب ہو گی۔بہن سے جب بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے معائنہ کے ذریعہ بتایاہے کہ اس بار بھی بیٹی ہی ہو گی‘میں سخت پریشان ہوں کیونکہ اگر ایسا ہوا تو میرا سسرال میں رہنا مشکل ہو جائے گا‘ زندگی تنگ کر دی جائے گی۔میں نے بہن کو تسلی دی اور سورئہ بقرہ کے عمل کے بارے میں بتایا کہ آپ کو اولاد کی امید لگ گئی ہے‘ اب ہر اسلامی کے پہلے سات دن روزانہ ایک مرتبہ سورئہ بقرہ کی تلاوت کریں‘اس کے علاوہ عصر کی نماز کے بعد سانس روک گیارہ بار یَا رَحْمٰنُ پڑھیں۔بہن کو سورئہ بقرہ والا عمل مشکل لگا مگر انہیں یہ بھی پریشانی تھی کہ اگر بیٹی ہوئی تو جینا محال کردیا جائے گا۔بہن کے علاوہ میں نے بھی ان کی نیت سے سورئہ بقرہ والا عمل پڑھنا شروع کر دیا اور ہر نماز کے بعد گیارہ بار یَارَحْمٰنُ کا بھی ورد کرتی رہی۔مجھے یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنے نام کی برکت سے ضرور کرم فرمائیں گے۔بہن نے میڈیکل معائنہ والی بات جس میں کہا گیا تھا کہ بیٹی ہو گی سسرال والوں سے چھپا رکھی تھی ورنہ وہ شاید انہیں گھر میں بھی نہ رہنے دیتے ۔
مجھے عبقری سے ملنے والے اعمال پر یقین تھا کیونکہ کچھ عرصہ پہلے ہی حٰمٓ لَا یُنْصَرُوْن پڑھنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے ذاتی گھر دیا تھا۔مختصر یہ کہ میں نے خوب یقین اور توجہ کے ساتھ عمل جاری رکھااور اللہ تعالیٰ سے خوب دعائیں کرتی کہ بہن کو نیک اور صالح بیٹا عطا فرمائے۔سورئہ بقرہ اور یا رحمن والے اعمال کی برکت سے ایسا کرشمہ ہوا کہ ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے کیونکہ ان کی میڈیکل سائنس کی جدید مشینوں کے مطابق بیٹی کی پیدائش ہونی تھی مگر اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت سے بہن کو خوبصورت چاند جیسا بیٹا ملا جس کے بعدسسرال والے بھی راضی ہوگئے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں