میںنے ایک کتاب میں پڑھا تھاکہ جو اپنے نفلی عمل، وظائف اور عبادات کا ثواب حضرت آدمؑ سے لے کر قیامت تک آنے والے آخری انسان کو بخشے اور اس میںیہ نیت کرے کہ اے اللہ آج تک میں نے جتنی نفلی عبادات کی ہیں ان کا ثواب تمام جن و انس جو فوت ہو چکے، جوزندہ ہیں اور جو قیامت تک آئیں گے،ان کو ہدیہ کرتا ہوں،اس سے نیک ارواح اور جنات اس شخص سے محبت کرتے ہیں اور دعائیں کرتے ہیں اور ان کی توجہات ملتی ہیں۔بے شک یہ بہت مجرب عمل ہے۔میںاللہ کے فضل سے پچھلے چھ سال سے مسلسل کر رہا ہوں ‘ اس عمل کا بہت زیادہ فائدہ ملا ہے میرا دل ہرمعاملے میں بالکل پاک صاف رہتا ہے کسی کے بارے کوئی کینہ ، حسد بغض میرے دل میں نہیں آتا ‘ لوگوں کے دلوں میںعزت و وقار پیدا ہوتا ہے‘ پریشانیاں اور مسائل حل ہو رہے ہیں۔(ریاض حسین، چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں