قارئین السلام علیکم!روحانی جسمانی بیماریوں سے نجات کے لئے ایک بہترین شفائیہ پانی کا عمل ہے۔ گھر بھر سے بیماریوں کا ایسے خاتمہ ہوتا ہے جیسے کبھی کوئی بیماری تھی ہی نہیں ہم گزشتہ ایک سال سے یہ استعمال کر رہے ہیں اور صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔
گھر سے بیماریوں کا خاتمہ
یہ عمل بارش کے پانی پر ہو گا کیونکہ حدیث میں آیا ہے کہ بارش کے پانی میں شفاء ہے۔بارش کا پانی برتن میں جمع کر کے اُس پر70 بار درود شریف، 70 بار چاروں قل,70 بار آیت کریمہ ، 70 بار آیت الکرسی,70 بار سورۃ کوثر، 70 بار سورہ فاتحہ اور پھر 70 بار درود شریف پڑھ کر دم کرنا ہے۔اگر زمزم کا پانی مل جائے تو وہ بھی اس میں شامل کر لیں۔ ہم نے اس پانی کو کھانے میں بھی استعمال کیا اور پینے میں بھی، ہمارے گھر سے بیماریاںختم ہو گئی ہیں کبھی کسی کو معدے کی تکلیف نہیں ہوئی۔ میرے بیٹے کو بچپن سے دل کا عارضہ تھا، دھڑکن تیز ہو جاتی تھی لیکن اس پانی کی برکت سے اب و ہ بالکل ٹھیک ہے دوبارہ اسے کبھی یہ تکلیف نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ میرے پاس کچھ ٹوٹکے ہیںجو روزمرہ مسائل میں بہت کام دیتے ہیں۔اگر کسی کو چوٹ لگ جائے‘ ز خم نہ ہوجیسے اینٹ یا کوئی بھاری چیز پاؤں وغیرہ کہیں بھی محسوس ہو رہی تو فوراًاسی وقت برف کے پانی سے15سے 20 منٹ ٹکور کرنے سے درد فوراً چلا جاتا ہے۔چاہے سردی ہو یا گرمی میں نے یہ بار بارآزمایا ہے۔
پیچش اور مروڑ کا حل
اگر نہانے کے لئےکپڑے دھونے والاصابن استعمال کیا جائے تو جلد کی بیماریوں سے حفاظت رہتی ہے، جسم پر خشکی نہیں ہوتی۔اس صابن سے ہاتھ پاؤںبھی نرم ملائم خوبصورت ہو جا تے ہیں ۔
چائے کی پتی اور چینی کو مکس کر کےباریک کر لیں اس سے پیچش و غیره یا پیٹ میں مروڑ ہو تو ٹھیک ہو جاتا ہے۔ایک چمچ صبح دوپہر شام ہمراہ لیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں