محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کا سایہ تا دیر ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے۔آپ کے بتائے ہوئے اعمال کی برکت سے ہمیں بہت فوائد حاصل ہوئے۔ ہمارے معاشی حالات بہت خراب تھے قرضوں نے ہر طرف سےگھیرا ہوا تھا۔
دو انمول خزانے کے حیرت انگیز کمالات
میرا مکان نہیں تھا‘ 25 سال سے در بدر ہورہی تھی ‘بہت پریشان تھی کیونکہ ذریعہ معاش کوئی خاص نہیں تھا بس گزاره ہو رہا تھا تو میں نے عبقری کتابچہ دو انمول خزانہ سے دیکھ کر انمول خزانہ نمبر 1 اور 2 شروع کیا اور ذاتی مکان پانے کی نیت سے یہ پڑھتی رہیتو تھوڑے ہی عرصے میں اللہ نے مجھے مکان دے دیا ۔ ہم نے انمول خزانہ نمبر1 اور 2 لاکھوں کی تعدادمیں پڑھا الله کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک سال کے اندر حالات بہتر ہو گئے‘ مکان بھی نہیں تھا اللہ نے مکان بھی دے دیا‘اپنی زمین بھی دی گاڑی بھی دے دی اور قرضے بھی ختم ہو گئے۔
غیبی اور فوری مددکیلئے
سفر میں آسانی کے لئے بہت ہی لاجواب عمل ہے۔ ہم لوگ سفر میں تھے دوران سفر میرے والد صاحب نے پٹرول چیک کیا تو پٹرول بالکل ختم ہو گیا تھا والد صاحب پریشان ہو گئے کہ یہ گاڑی پٹرول پمپ تک مشکل ہی پہنچے گی تو میںنے سورۃ الم نشرح کا عمل شروع کیا تو اللہ نے اس عمل کی برکت سے ہماری گاڑی با آسانی پمپ تک پہنچا دی۔
میری بہن کا موبائل خراب ہو گیا تو وہ پریشان ہوگئی ‘ موبائل مجھ سے خراب ہوا تھاتو میں نے 7 دفعہ سورئہ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات بار پڑھ کر دم کیا تواس عمل کی برکت سے موبائل ٹھیک ہو گیا‘خراب کمپیوٹر بھی ٹھیک ہوااور بھی کتنی خراب چیزیں اس وظیفے کی برکت ٹھیک ہو ئیں۔
میرے ہاتھ پر ایک گلٹی تھی۔ مجھے سب آپریشن کاکہتے تھے میں بہت پریشان تھی تو میں نے وضو کے بعد3 گھونٹ پانی والا عمل کیا تو چند دن میں اللہ کریم نے گلٹی کو بالکل ختم کر دیا۔
کوئی بھی کام شروع کرتے وقت میری عادت ہے کہ میں یَا حَفِیْظُ یَا سَلَامُ پڑھتی ہوں ایک دفعہ میں نے پریشر ککرلگایا ہوا تھا تو میں نے جلدی میں ڈھکن کھول دیاتو ساری بھاپ میرے پاؤں پر لگی لیکن اس عمل کی برکت سے الله تعالیٰ نے مجھے جلنے سے بچا لیا۔
پھوڑا پھنسی ختم
مجھے جسم پر جہاں کہیں پھوڑا یا پھنسی نکلے تو میں وضو والاپانی جو آنکھوں کے اوپر پلکوں پر ہوتا ہے اسے چندمرتبہ متاثرہ جگہ پر لگاتی ہوں توپھوڑا پھنسی ختم ہو جاتی ہے‘بارہا کا آزمودہ عمل ہے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں