Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کاغذ کے ٹکڑے سے نظربد کا توڑ!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں سرخرو فرمائے‘آپ کی نسلوںکو بھی قرآنی اور مسنون اعمال سے لوگوں کے دکھ درد دور کرنے‘ پریشانیوں سے نجات اورمسائل حل کروانے کا ذریعہ بنائے رکھے اور رب تعالیٰ اپنی شان کریمی کے مطابق جزائے خیر عطا فرمائے‘ ہر فتنہ اور فساد سے حفاظت فرمائے‘ آمین!اپنے چند تجربات قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔
روحانی و جسمانی بیماریوں کا خاتمہ
بچہ ڈر جاتا ہو بچے کو بخار نہ جاتا ہواور تمام قسم کے جسمانی اور روحانی مسائل کے لئے بسم اللہ کا تعویز جس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک سطر میں’’ب‘‘ 19 مرتبہ،دوسری سطر میں ’’س‘‘ 19 مرتبہ اور تیسری سطر میں’’م‘‘ 19 مرتبہ لکھ کر اس کے اوپر اللہ لکھ دیں۔ چھوٹے سے سفید کاغذ یا ٹشو پر چھوٹا چھوٹا لکھیں تاکہ آسانی سے نگل سکیں‘اس سےبہت فائدہ ہوتا ہے۔
اگر بچے کو نظر لگ جائے ، بچہ روتا بہت ہو تو سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ سلم سات مرتبہ پڑھ کر بچے پر تھتکاریں(دم کرتے وقت لعاب کے قطرے بھی بچے پر گریں)اس سے نظر بد ٹھیک ہو جاتی ہے اور بچہ فوراً چپ ہو جاتا ہے۔
سر چکرانے کا انوکھا علاج
پیٹ خراب ہو، الٹی ، چکر، معدہ کے تمام مسائل کے لئے یہ الفاظ 766-212-812کلائی پر لکھنے سے فوراً افاقہ ہو جاتا ہے۔ یہ بارہا کے آزمائش شدہ عمل ہیں۔میں حکمت علاج معالجے کے شعبہ سے وابستہ ہوں، پریکٹس کے دوران روزانہ ان کی ضرورت پڑتی ہے اور فوراً فائدہ ہوتا ہے۔
بھگندر فسچولاسے نجات
مہندی کے پتے 10 گرام ، کلونجی 10 گرام ، سرسوں کا تیل ایک پاؤ لے لیجئے۔ مہندی کے پتے اور کلونجی کو تیل میں ہلکی آنچ میں جلا لیں ، اس کے ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں۔ کسی بوتل میں رکھ لیں دن میں دو یا تین مرتبہ استعمال کرنے سے چند دنوں میں مرض میں افاقہ ہو جاتا ہے‘یہ نہایت کامیاب علاج ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 900 reviews.