Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

لذیذمونگرے!خطرناک بیماریوں کا تریاق

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

موسم سرما میں مختلف اقسام کی ترکاریاں ہوتی ہیں جن میں دوسری سبزیوں کے علاوہ مونگرےقابل ذکر ہیں۔اس سبزی کی گرم تاثیر ٹھنڈک ختم کرنے کا موثر ترین ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔ مونگروں میں لحمیات‘ کیلشیم‘ حیاتین ‘ پانی‘گھی‘ معدنی نمک‘ نشاستہ دار اجزاء‘ فولاد‘ چونا اور فاسفورس بڑی مقدار میں موجود ہیں۔ غذائیت سے بھرپور اورلذیذ غذا کھا کر جسم کی ٹوٹ پھوٹ اور سردی کی شدت سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
پیچیدہ بیماریوں سے چھٹکارا
اس میں ایسے جراثیم کش عناصر پائے جاتے ہیں جو ہیضہ‘ ٹی بی‘ ایڈز‘ ذیا بیطس اور امراض قلب میں مفید ہیں۔ اس میں اس قدر طاقتور اور طبی عناصر ہیں کہ اس کے استعمال سے انسان کی کھوئی ہوئی طاقت اور صلاحیتیں چند ہی دنوں میں لوٹ آتی ہیں۔ اس کے پتے‘ پھول‘ پھلیاں‘ جڑیں ‘ چھال اور بیج قدرت کا انمول خزانہ ہیں۔اس کے بیج کا سفوف بناکر پانی میں ڈالنے سے پانی چند ہی گھنٹوں میں بالکل صاف ہوجاتا ہے۔ تجربے کے طور پر ایک چمچ اس سفوف کا ایک بالٹی آلودہ پانی میں ڈال کر رکھ دیں گھنٹے بعد بازار سے ملنے والی مہنگی اور معروف کمپنیوں سے سو گناہ صاف پانی ہو گا‘حتیٰ کہ پھٹکڑی بھی اتنا پانی صاف نہیں کرتی۔
پیٹ کی بیماریوں سے نجات
ماہرین کی مطابق روزانہ مونگرے کھانے سے مزاج بہتر ہوتا ہے۔ یہ نظام ہضم کو درست رکھتا ہے‘ پیٹ کے السر سے بچاتا ہے‘ توانائی بحال کرتا ہے اور مدافعتی نظام کو فعال رکھتا ہے۔ مونگرے وزن میں کمی کا باعث بنتے ہیں اور اسے کھانے والے دیگر افراد کی نسبت زیادہ محنت کرپاتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ روزانہ کی بنیاد پر بھوک کو کم کرتا ہے۔ کم حرارے کھانے سے چربی کم ہوجاتی ہے جس کا نتیجہ وزن کی کمی کی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔
وزن میں کمی
مونگرے کے پھل پھول پتے ٹہنی غرض مکمل پودا ماسوائے جڑ اکھاڑ کر سکھا کے پیس لیں، چھان کر سفوف بنا لیں۔ایک چھوٹی چمچ ہمراہ پانی نہار منہ روزانہ اور ایک چمچ عصر وقت خالی پیٹ ‘چند ہفتے استعمال کریں‘ ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔سردی کے موسم میں اسے ہفتے میں دوبار ضرور پکانا چاہیے۔
انسان اور جانور دونوں کیلئےبے انتہامفید
شوگر کا مرض کسی بھی قسم کا ہو‘ مونگرے کا استعمال بے حد مفید ہے۔جن لوگوں کا شوگر لیول بہت زیادہ بڑھ جاتا ہو‘ اگر وہ چند دن اس سبزی کا استعمال کریں تو بہت افاقہ ہوتا ہے۔اس کا استعمال بہترین مصفی خون ہے کیونکہ اس کے استعمال سے پھوڑے اور پھنسیاں ختم ہو جاتی ہیں۔اس میں سرطان‘ ٹی بی‘ ہیپاٹائٹس اور ذیا بیطس سے بچاؤ کے لئے بے شمار اینٹی بایوٹک ‘ انٹی الرجک اور دیگر ادویاتی اجزاءپائے جاتے ہیں۔ مونگرے کے بیج کا تیل زیتون کے تیل کی طرح سے پکانے کے لئے بھی بہت بہترین ہے۔جن جانوروں میں دودھ کی کمی ہو تو اس کے پتوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنے سے جانوروں کا دودھ 30 سے40فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
پتھری کا علاج
مونگرے پانچ تولہ‘ کالپی مصری دو تولہ ‘بھوری مرچ پانچ عدد پیس چھان کر پانی کے ساتھ پلانا مسوں کی خارش ‘جلن اور درد رفع کرتاہے۔گردہ و مثانہ کی پتھری کا بھی علاج ہے۔
بہت سے لوگ‎ مونگروں کو اس کی کڑواہٹ کی وجہ سے پسند نہیں کرتے جب کہ مونگرے چھیلیں اورنمک لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں ‘پھر انہیں اچھی طرح دھو لیں تو اُن کی کڑواہٹ دُور ہوجائے گی‘سالن بھی لذیذ بنے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 899 reviews.