Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

پیٹ پر یہ طلسم پھیریں اور فوری شفاء پائیں!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری سے منسلک ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ کا یہ خاص کرم ہوا کہ بہت سے مسائل کا حل گھر بیٹھے ہی مل جاتا ہے ۔ہر ایک مسئلہ کے لئے ڈاکٹر اور ہسپتال کے چکر نہیں کاٹنے پڑتے۔اپنے چند تجربات قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں۔
چوٹ آئے تو یہ نسخہ آزمائیں
اکثر گھر میں کوئی کام کرتے ہوئے یا عموماً بچوں کھیلتے کودتے گر جاتے ہیں جس وجہ سے چوٹ آتی ہے اور بعض اوقات اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ زخم بن جاتا ہے۔اس مسئلہ کا آسان حل کہ جیسے ہی جسم پر چوٹ لگے تو فوری طور پر متاثرہ حصہ پر تھوڑی سی مالش کر لیں‘ ان شاءاللہ زخم نہیں بنے گا اور درد کی کیفیت بھی جلد ختم ہو جائے گی۔اس صورت حال میں عموماً عبقری دواخانہ کا تیار کردہ کراماتی تیل استعمال کرتی ہوں‘اس سے مالش کرنے سے درد بھی جلد ختم ہو جاتی ہے اور زخم بھی نہیں بنتا‘ہمارا یہ بارہا کا آزمودہ نسخہ ہے۔
بہن کے مشورہ سے پرانا مرض ختم
اکثر لوگوں کو یہ میں ہوتا ہے کہ رات بار بار پیشاب آنے کی وجہ سے واش روم میں جانا پڑتا ہے‘ بعض لوگ اس مسئلہ کی وجہ سے پیشاب کو بھی روکے رکھتے ہیں جو کہ سخت نقصان کا باعث ہے۔سردی کے موسم میں یہ مسئلہ عموماً زیادہ ہوجاتا ہےجس وجہ سے رات کی نیند بھی خراب ہوتی ہے۔ہمارے گھر کے چند افراد کے ساتھ بھی یہ مسئلہ تھا۔میری بہن نے اس مسئلہ کا حل یہ نکالا کہ عبقری کی طلسم توڑ کنگھی لے کر پیٹ پر ناف تک پھیریں‘ایسا کرنے سے یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ میںنے بھائی کے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے آزمایا اور واقعی اس سے فائدہ ہوا‘اب سردی کے موسم میں بھی یہ مسئلہ نہیں ہوتا‘نیند میں بھی خلل نہیںہوتا‘سکون سے سوتی ہوں ورنہ اس سے پہلے رات کافی دیر تک جاگنا پڑتا تھا جس وجہ سے صبح اٹھتے وقت جسم میں تھکاوٹ محسوس ہوتی تھی مگر الحمدللہ اب یہ تمام مسائل ختم ہو چکے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 898 reviews.