Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

خواتین کے پیچیدہ مسائل اورآسان گھریلو ٹوٹکے!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

بیٹی کے چہرے پر فالتو بال
مسئلہ:میری بیٹی کی عمر 12 سال ہے اس کے چہرہ پر باریل باریک بال ہیں جو عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتے چلے جارہے ہیں‘بیٹی کے اس مسئلہ کی وجہ سے سخت پریشان ہوں کیونکہ سکول میں اس کی ہم جماعت لڑکیوں نے اس مسئلہ کااب مذاق بنانا بھی شروع کر دیا ہے‘ادویات وغیرہ استعمال کرنے سے فائدہ نہیں ہو رہا‘براہ کرم آپ کوئی ایسا دیسی نسخہ بتائیں جس سے بیٹی کا یہ مسئلہ حل ہو جائے۔(نازیہ‘کراچی)
مشورہ:آدھی پیالی آٹے میں ایک چمچ گھی اور دو چٹکی نمک ملا کر سخت گوندھ لیں۔پانی تھوڑا تھوڑا کر کے ملائیں۔اس آمیزے کا پیڑا بنا کر چہرے پر آہستہ آہستہ ملیں۔دن میں دو بار یہ عمل دہرائیں‘اس نسخہ کو کچھ عرصہ جاری رکھیں‘آہستہ آہستہ ان شاءاللہ چہرہ سے فالتو بالوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
شیر خوار بچے کی پریشانی
مسئلہ:میرا نو ماہ کا بیٹا ہے‘چند دنوں سے محسوس کر رہی ہوں کہ اس کا پیٹ نہیں بھرتا‘میں چاہتی ہوں کہ ابھی وہ ماں کا دودھ ہی پیتا رہے مگرکمی کی وجہ سے اس کی بھوک ختم نہیں ہوتی۔ کوئی ایسا ٹوٹکہ بتائیں جس سے دودھ بڑھ جائے ‘ بچےکو پوری غذا ملےتاکہ اس کی نشونما بہترین اور صحت برقرار رہے۔(شاہدہ‘راولپنڈی)
مشورہ :دنیا کے تمام معالج اس بات پر متفق ہیں کہ بیٹے کے لئے ماں کا دودھ ہی سب سے بہتر اور صحت کا ضامن ہے۔ دودھ بڑھانے کے لئے جَو کا دلیہ‘سبزیاں اور کھانا کھانے کے بعد مُٹھی بھر بادام اور کاجو کا استعمال کریں۔اس کے علاوہ بچے کوآدھا ابلا ہوا انڈاپھینٹ کر تھوڑا تھوڑا کر کےکھلائیں۔ اس کے علاوہ پسے چاول ایک بڑا چمچ لے کر اس کی کھیر بنا کر بچے کو کھلائیں‘بچہ صحت مند‘تندرست اور توانا رہے گا۔
آواز کی خرابی
گزشتہ ماہ مجھے نزلہ و زکام کی شکایت ہوئی اور اگلے ہی دن بخار ہو گیا‘ ڈاکٹر نے کچھ اینٹی بائیوٹک ادویات لکھ کر دیں جنہیں تین دن استعمال کرنے سے میں ٹھیک ہو گئی مگر اب آواز میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے‘کھنکار کر بولتی ہوں‘بعض دفعہ آواز بالکل بیٹھ جاتی ہے‘ادویات استعمال کر کے دیکھ لیں مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔اس مسئلہ کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہو رہی ہوں‘ کسی سے بات کرتے ہوئےجھجک محسوس ہوتی ہے‘کئی طبی معائنے کروا چکی ہوں مگر اس کے باوجود بھی افاقہ نہیں ہو رہا۔آپ سے درخواست ہے کوئی ایسا طریقہ بتائیں جس سے یہ مسئلہ حل ہو جائے۔(منیبہ واجد‘کراچی)
مشورہ:یہ مسئلہ اتنا زیادہ پیچیدہ نہیں ‘زیادہ پریشان نہ ہوں‘آپ کا یہ مسئلہ ان شاءاللہ جلد حل ہو جائے گا۔ٹھنڈی اور کھٹی چیزیں کھانے سے اکثر لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ پیش آتا ہے۔آپ ایسا کیجئے کہ مصری کا ایک ٹکڑا‘ملٹھی کے دو ٹکڑے اور خولنجان سے پان کی جڑ بھی کہتے ہیں اس کا ایک ٹکڑا منہ میں رکھ کر چوستے رہیں۔گھنٹے سے دو گھنٹے کے بعد انہیں منہ سے نکال کر پھینک دیں اور دوسرے ٹکڑے منہ میں رکھ کر چوستےر ہیں۔اس طریقہ علاج سے ایک دن میں ہی عموماً مسئلہ حل ہو جاتا ہے‘اگر پوری طرح مسئلہ حل نہ ہو تو مزید چند دن اس ٹوٹکہ کا استعمال کر لیں‘ ان شاءاللہ مسئلہ حل ہو جائے گا‘ آواز پہلے کی طرح صاف ہو گی۔
نئے کپڑوں پر چائے کے داغ
مسئلہ :میرے شوہر کے نئے سفید کپڑوں کے جوڑے پر چائے کے داغ لگ گئے‘انہیں اتارنے کی کافی کوشش کی مگر ناکام رہی‘سوٹ بھی نیا اورقمیتی ہے۔اس مسئلہ کا کوئی آسان حل بتادیجئے۔(عالیہ ناصر‘سکھر)
مشورہ:کپڑوں پر چائے گرے تونمک لے کر فوری چائے کے دھبوں پر ڈال دییجئے‘پھر صابن سے کپڑوںکو دھولیں تو داغ نہیں لگے گایا پھر تھوڑا سا امونیاپانی میں ملا کر داغ والا حصہ اس میں بھگو دیں۔اگر بچے قالین پر چائے گرادیں تو فوری پسا ہوا نمک چھڑک کر برش سے صاف کرلیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 897 reviews.