محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ کے لئے ایک نہایت اہم نسخہ لے کر حاضر ہوئی ہوں‘ایسے افراد جو قلبی امراض میں مبتلا ہوں‘موٹاپے کی شکایت ہو وہ یہ نسخہ ضرور استعمال کریں‘ ان شاءاللہ کچھ عرصہ مسلسل یہ نسخہ استعمال کرنے سےدل کی بیماریوں سے نجات ملتی ہے‘موٹاپا ختم ہو جاتا ہے‘ادویات سے نجات مل جاتی ہے۔یہ نسخہ مجھے ایک خاندانی حکیم کے ذریعہ ملا ‘کیسے ؟ آئیے بتاتی ہوں۔
میرے بھائی ڈرائیونگ کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔انہیں کھانے پینے کا کافی ذوق تھا‘ مگر چہل قدمی نہ ہونے کے برابر تھی ‘دن کا زیادہ تر وقت گاڑی چلاتے یعنی بیٹھ کر ہی گزرتا جس وجہ سے ان کا پیٹ آہستہ آہستہ باہر نکلنا شروع ہوگیا ‘وہ موٹاپے کاشکار ہو چکے تھے۔انہوں نے اس کے باوجود زیادہ احتیاط نہ کی جس وجہ سے انہیں دل کی تکلیف شروع ہوئی۔ انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ وغیرہ کروائے گئے‘ پھر حسب معمول قلبی امراض میں مبتلا افراد کی طرح انہیں بھی روزمرہ زندگی کے معمول میں ادویات کھانے کے لئے دے دی گئیں۔مگر اس کے باوجود بھی ان کا مسئلہ حل نہیں ہورہا تھا ‘اکثر بیٹھے بٹھائے دل میں تکلیف شروع ہو جاتی۔ڈاکٹر اور ہسپتال بدل کر دیکھ لئے مگر فائدہ نہ ہوا۔
ہمارے ایک جاننے والے نے ایک حکیم صاحب کے بارے میں بتایاجو دیسی دوا کے ذریعہ دل کے امراض کا علاج کرتے تھے۔ بھائی کو وہاں لے کر گئے‘ انہیںمرض سے متعلق بتایا تو انہوں نے دیسی دوا بھائی کو استعمال کرنے کے لئے دی۔اس دوا کے چند دن استعمال سے بھائی کی طبیعت میں کافی بہتری آنا شروع ہو گئی‘ اس کے علاوہ وزن میں بھی کمی واقع ہونا شروع ہوئی۔وہ نسخہ ہم نے حکیم صاحب سے لے لیا اور اسے خود گھر پر بنا کر بھائی کو کچھ عرصہ استعمال کروایا۔اللہ کا خاص کرم ہوا ‘بھائی کے دل کا مرض بھی ٹھیک ہو گیا اور موٹاپے کا مسئلہ بھی کافی حد تک ختم ہو گیا۔الحمدللہ آج بھائی صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔نسخہ نوٹ فرما لیں۔
لیموں دیسی تین کلو ‘لہسن چھلکا اترا ہوا ایک پائو لیں۔لیموں کا رس کو سٹیل کی چُھری سے کاٹ کر رس نکال لیں۔لہسن کو پتھر کی سِل میں پیس لیں۔اسے کسی برتن میں ڈال دیں‘ لیموں کا رس بھی اس میں مکس کر دیں اور برتن کو بند کر کے فریج کے نیچے والے خانے میں رکھ دیں۔دس سے بارہ دن کے بعد باریک کپڑے سے چھان لیں اور بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔صبح نہار منہ ایک بڑا چمچ پی لیں۔روزانہ کچھ دیر چہل قدمی بھی کریں‘چند دنوں میں ہی حیرت انگیز نتائج موصول ہوں گے‘وزن میں کمی‘جگر‘ معدہ کے مسائل اور دل کی بیماریوں سے نجات ملے گی‘ ان شاءاللہ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں