محترم شیخ الوظائف صاحب اسلام علیکم !اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہرا بھرا کرے اوردنیا و آخرت کی ضروریات کو غیب سے پورا فرمائے آمین!
میرےکچھ آزمودہ تجربات پیش خدمت ہیں۔ ہمیں مناسب گھرنہیں مل رہا تھا۔بھائی کئی ہفتوں سے تلاش کر رہے تھے اور چکر لگا کر تھک گئے، میں نے بھائی سے کہا کہ گھرسے نکلتے ہوئے اچھے گھر کی نیت کرکے 6 بسم اللہ اور پانچ سورتیں پڑھ کر جائیں۔بھائی پڑھ کر گئے اورخوش خوش واپس لوٹے اور بتایا کہ الحمد اللہ بہت اچھے دو تین گھر ملے ہیں جن میں سے ایک مجھے بہت پسند ہے، ان شاء اللہ وہی ہم لے لیں گے۔ اس عمل کی برکت سے بہت عافیت کے ساتھ بہترین گھر مل گیا۔ورنہ ہر روز بھائی تھک ہار کر واپس آ جاتے اور ان کا منہ بنا ہوتا تھا کہ مناسب گھر نہیں ملا۔
عمل کا طریقہ: آخری پانچ سورتیں سورئہ کافرون‘سورئہ نصر‘سورئہ اخلاص اور سورئہ فلق وناس مع تسمیہ پڑھیں اور آخری سورئہ(ناس) کےبعد بھی بسم اللہ پڑھیں۔ یہ سفر میں حفاظت اور عافیت کا مسنون عمل ہے۔ اس سے سفر میں کامیابی، ہر مشکل اور پریشانی دور ہوتی ہے۔ انہی سورتوں کا ایک اور کمال یہ ملا کہ میںنے اور والدہ نے اپنی ایک رشتہ دار کے ہاں جانا تھا لیکن ان سے تقریباً دوسال سے رابطہ نہیں تھا۔ امی نے کہا کہ مجھے کچھ یاد ہے ‘ میں اور امی گئے، میں 6 بسم اللہ اور 5 سورتیں گھر سے نکلتے ہوئے اور سارا راستہ پڑھتی گئی ۔ اس جگہ پہنچ کر امی نے کہا مجھے یاد نہیں آرہا اتنی زیادہ گلیاں ہیں پتہ نہیں کونسی گلی میں گھر تھا۔ اندازے سے چھ سات گھروں سے ان کے والد کا نام لے کر پوچھالیکن کسی کو پتا نہیں تھا۔ ہم واپس اپنے گھر کی طرف جانے لگے، مجھے سورتوں پر مکمل بھروسہ تھا کہ اللہ کا نام بڑا طاقت ور ہے۔ آخر کار ایک دکان والے سے پوچھا اس نے بھی لاعلمی کا اظہار کیا۔ اس دکان والے کے پاس کوئی شخص اچانک بولا ’’ہاں ہاں وہ فوج سے ریٹائرڈ ہیں ان کے اتنے بچے ہیں۔ اچھا اچھا یہ اگلی گلی میں ان کا گھر ہے‘‘۔ اس نے ہمیں گھر دکھادیا۔ یوں صرف اور صرف اعمال کی برکت سے ہم ان کے گھر پہنچ گئے ورنہ نہ گھر کا پتہ نہ گلی کا پتہ اور نہ ہی نمبر کا پتا۔ صرف رب کریم کے پاک نام کی برکت تھی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں