محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بڑے بڑے حادثات‘ آفات و بلیات سے نجات دلائی ہے‘مشکلات اور مصائب سے نجات ملی ہے اور اگر اب کوئی پریشانی یا مشکل آ بھی جائے تو عبقری سے ملا کوئی وظیفہ پڑھ لیتے ہیں جس سے ہمارے مسائل حل ہو جاتے ہیںاور نقصان سے بچ جاتے ہیں۔
ہمارا گھر ایسے علاقہ میںہے جہاں سال میں چند بار اکثر طوفان اور آندھیاں آتی رہتی ہیں جس سے آبادی والوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اکثر چھتوں پر لگے جنگلے وغیرہ بھی گرجاتے ‘پھل دار درخت اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچتا۔ہمارا بھی بارہا مالی طور پر کافی زیادہ نقصان ہوا۔ایک بار آپ نے روحانی محفل میں عمل بتایا کہ سخت آندھی یا طوفان آرہا ہو تو اس طرف انگلی کے اشارے کلمہ طیبہ لکھ دیں۔ان شاءاللہ جلد ہی آندھی ختم اور طوفان تھم جائے گا‘ جانی و مالی نقصان نہیں ہوگا اور اس عمل کی برکت سے آفات و بلیات سے بھی محفوظ رہیں گے۔میں نے جس دن آپ سے یہ عمل سنا‘اسے آزمانا شروع کر دیا۔اب جب بھی آندھی ‘ طوفان وغیرہ کا خدشہ ہو یا جس سمت سے آرہی ہو اس طرف منہ کرکےشہادت کی انگلی کے اشارے سے تین بار پہلا کلمہ لکھ دیتا ہوںاور دل ہی دل میں کلمہ کا ورد بھی کرتا رہتا ہوں‘پھر آندھی اور طوفان کی طرف پھونک مار دیتا ہوں‘بس اس عمل کو چند لمحات لگتے ہیں جس کے بعد آندھی اور طوفان ختم ہوجاتے ہیں۔کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوتا۔ہر چیز کی انوکھی اور غیبی حفاظت ہوتی ہے۔یہ سب اللہ کے نام کی برکت آپ کے بتائے گئے اس عمل کی وجہ سےممکن ہوا ہے ورنہ اس سے پہلے ہم سخت نقصانات اٹھا چکے ہیں۔ ہمارے آس پاس کے گھر‘گھر والے اور مال سب چیزیں حفاظت میں رہتی ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا کہ آپ اور آپ کی قیامت تک آنے والی نسلوں کو اپنی شان کریمی کے مطابق برکتیں‘ خیریں ‘ عافیتیں عطافرمائے‘ہر فتنے اور شر سے حفاظت فرمائے‘آمین!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں