Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

آل رسولﷺ کے نسخہ سےلاعلاج بیماریاں دور! جدید سائنس بھی مان گئی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

فرمانِ حضرت امام جعفر صادق سلام اللہ ورضوانہ علیہ
’’صرف سیب ہی وہ چیز ہے جو سب سے زیادہ اپنا اثر دل پر کرتا ہے‘ اس کو تقویت پہنچاتا اور خوش رکھتا ہے۔سیب کھائو یہ حرارت کو دور ،شکم کو سرد اور بخار کو برطرف کرتا ہے۔اگر لوگوںکومعلوم ہوجائے کہ سیب میں کیا خصوصیات اور خوبیاں ہیں تو بیمار سوائےسیب کے کسی دوا کو نہ کھائیں۔ جو بخار میں مبتلا ہو اُس کو سیب کھلائو کہ سیب سے بہتر اور کوئی چیز نہیں ہے۔‘‘
جدید سائنسی ریسرچ
ایک مشہور امریکہ یونیورسٹی کے ماہرین نے سیب کھانے کے حوالے سے تحقیق کی جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بعض پھل بالخصوص سیب میں سینولائٹکس نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو بڑھاپے کو روکنے میں بہت مفید ہے۔ماہرین نے بتایا کہ دو سیب روزانہ کھانے سے امراضِ قلب کے خطرات کے ساتھ فالج جیسی جان لیوا بیماری کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔تحقیق میں ایسے 40 لوگوں کا انتخاب کیا گیا جنہیں ہائی کولیسٹرول کا سامنا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو روزانہ 4 سیب کھلائے گئے اور آٹھ ہفتوں بعد ہمیں اس کے حیرت انگیز مثبت نتائج حاصل ہوئے۔طبی ماہرین کے مطابق روزانہ ایک سیب کھانا دل کی بیماریوں ، معدے کے مسائل ، قبض ، پتے کی پتھری ، جگر کے مسائل ، خون کی کمی، ذیابیطس اور الزائمر جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ سیب کمزوری کو دور کرتا ہے اور ہاضمے کو بہتر بناتا ہے ۔
جان لیوا بیماری سے حفاظت
ایک طبی تحقیق کے مطابق سبز چائے اور سیب میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کو دل کے مسائل اور کینسر جیسی جان لیوا بیماریوں کے خطرات سے بچاتے ہیں۔ یاد رہے کہ خون کی شریانوں میں چربی جمع ہونے سے دل کے دورے اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ایک اور طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبز چائے اور سیب میں پائے جانے والے نائٹرک ایسڈ سے شریانوں کو پھیلنے میں مدد ملتی ہے جس کی وجہ سے جسم کو نقصان نہیں پہنچتا۔
وزن میں کمی
سیب پانی اور فائبر سے بھرپور پھل ہے جس کی وجہ سے دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے۔سیب کو اگر کھانے سے پہلے استعمال کیا جائے تو بھوک میں کمی آتی ہے اور ہم کھانا کم کھاتے ہیں جو وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ جب ہم سیب کھاتے ہیں تو یہ پیٹ میں موجود پانی جذب کر کے ایک جیل کی شکل اختیار کر لیتا ہے، اس جیل کے بننے کی وجہ سے دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا۔
ایک سیب فوائد بے شمار
بہت سی ٹیسٹ ٹیوب اور جانوروں پر ہونے والی طبی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سیب میں پائے جانے والے اجزاء پھیپھڑوں اور بڑی آنت کے کینسر کے خطرات کو کم کر تے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ ہر روز ایک سیب استعمال کرتے تھے ان میں کینسر کے خطرات میں کمی واقع ہوئی۔
دمہ کے مرض میں مفید
سیب میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو پھیپھڑوں کی بیماری کے خلاف کام کرتے ہیں۔ جو لوگ باقاعدگی کے ساتھ سیب استعمال کرتے ہیں ان میں دمہ کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیب کے چھلکے میں ایسےاجزاء پائے جاتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور سوزش کو کم کرنے کے علاوہ دمہ کے مرض کو روکتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 891 reviews.