محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ پندرہ سال سے بیمار تھی‘ٹانگیں بے جان ہو چکی تھیں‘جسم میں ہر وقت تھکاوٹ‘سستی اور کاہلی محسوس ہوتی تھی‘تھوڑا سا بھی کام کرلیتی تو بہت تھکن محسوس ہوتی جیسے کوئی بہت بھاری وزنی کام کیا ہو۔اس کے علاوہ ذہنی طور پر بھی پریشان رہتی‘ طبیعت ہر وقت بوجھل سی محسوس ہو تی تھی۔علاج معالجہ بھی کرواتی رہی مگر خاطر خواہ فائدہ نہ ہو سکا۔
کچھ عرصہ قبل آپ سے عنابی قہوہ کے فوائد سنے‘آپ نے اس قہوہ میں موجود جن مسائل کا حل بتایا ‘ان میں سے تمام علامات مجھ میں موجود تھیں۔مجھے یقین ہو گیا کہ میری تمام بیماریوں کا علاج مل گیا ہے۔میں نے آپ کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق عنابی قہوہ بنایا‘جب پہلی بار ایک کپ پیا تو اس نے اپنا اثر دکھایا‘میرا جسم ہلکا پھلکا ہو گیا ااور ایسے لگا جیسے بے جان جسم میں جان آگئی ہو۔ٹانگیں اس طرح ہلکی پھکی اور پُرسکون ہو گئیں جیسے گھنٹوں مالش کی ہو۔میں نے اس قہوہ کو روزانہ کی بنیاد پر پینا شروع کردیا جس سے چند دنوں میں ہی برسوں پرانی بیماریاںختم ہو گئیں اور میں مکمل طور پر صحت یا ب ہو گئی۔اب نہ ہی ذہنی طور پر کوئی پریشانی اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے ‘گھر کے کام کاج کرنے کے باوجود جسم پلکا پھلکا اور تازہ دم رہتا ہے۔
ۙاس قہوہ کا ذائقہ ایسا لذیذ ہے کہ بچے اور بڑے سب استعمال کرتے ہیں۔سردی کے موسم میں اکثر بچوں کو کھانسی اور نزلہ وزکام کی شکایت ہو جاتی تھی‘ وہ بیمار پڑ جاتے اور پھر ڈاکٹروں کے پاس چکر کاٹنے پڑتے تھے۔جب سے بچوں کو عنابی قہوہ پلانا شروع کیا ہے‘بیماریاں ختم ہو چکی ہیں‘ بچوںکی صحت لاجواب ہو گئی ہے۔ادویات سے نجات اور ڈاکٹروں کے پاس اب آئے دن چکر بھی نہیں لگانے پڑتے۔ عنابی قہوہ بنانے کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔
ھوالشافی:عناب ‘ سپستان(لہسوڑہ)‘بہی دانہ‘یہ تینوں اجزاء ہم وزن لے کر ہلکا کُوٹ کر محفوظ کر لیں۔رات کو ڈیڑھ کپ ابلتے ہوئے پانی میں ایک چمچ یہ سفوف ڈال کر رکھ دیں‘صبح اچھی طرح مل چھان کر یہ پانی پی لیں۔سرد موسم میں نیم گرم کر کے پئیں‘حسب ذائقہ میٹھا بھی ملا سکتے ہیں۔دن میں تین سے چار بار یا حسب طبیعت اور مرض کے مطابق پی سکتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں