محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کی بہت زیادہ عزت کرتی ہوں اور ہر ماہ بے صبری سے عبقری رسالہ کا انتظار کرتی ہوں ۔آپ کی روحانی محافل سنتی ہوں اور ان باتوںپر عمل کی کوشش کرتی ہوں۔ میرے پاس گوہانجنی یعنی آنکھ پر نکلے دانےکا ایک آسان سا علاج ہے۔ یہ اتنا کامیاب ٹوٹکہ ہے، مجھے بھی کسی نے دیا تھا، اللہ تعالیٰ ان کواس کا اجر دے کیونکہ یہ میرے بہت کام آیا ہے۔
میری چھوٹی بیٹی کی آنکھ پر پھنسی( گوہانجنی) بنتی تھی ۔ ڈاکٹر نے اس کے لئے ایک ٹیوب بتائی تھی ، میںوہ لگاتی تو پھنسی ختم ہوجاتی ۔لیکن پھر کچھ دن بعد دوبارہ نکل آتی تھی، مسلسل بار بار نکلنے کی وجہ سے میں بہت پریشان ہو گئی تھی۔ایک دن میں اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں گئی ہوئی تھی ، میری بیٹی بھی میرے ساتھ تھی اور آنکھ دکھنے کی وجہ سے وہاں آئے دوسرے مہمانوں کی توجہ بھی اس کی طرف جا رہی تھی۔وہاں ایک خاتون نے بیٹی کی آنکھ پر گوہانجنی دیکھی تواس نے بتایا کہ اس کابہت آسان علاج ہے۔ لہسن کی ایک توری کو چھیل کر ثابت ہی آنکھ پر لگائیں ، دن میں تین مرتبہ لگانا ہے۔ تین دن ایسا کرنے سے انشاء اللہ دوبارہ نہیںہو گی۔ روزانہ لہسن کی ایک نئی توری چھیل کر لگانی ہے ۔میںنے بیٹی کا اسی ٹوٹکے سے علاج کیا اور اب کئی سال ہو گئے دوبارہ پھنسی نہیں ہوئی ، میںنے بہت لوگوں کو بتایا ، اللہ کے حکم سے جسے بھی یہ مسئلہ تھا اسے آرام آ گیا۔یہ چھوٹی سی پھنسی جسے بھی نکلتی ہے بہت تکلیف دیتی ہے لیکن اس گھریلو ٹوٹکے سے اس کا علاج باآسانی ہو جاتا ہے۔(شاہدہ رؤف، لاہور )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں