محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کے بتائے ہوئےٹوٹکےانتہائی مفید ہوتے ہیں جس سےمختلف لاعلاج اور پیچیدہ بیماریوں سے نجات بھی ملتی ہے اور حفاظت بھی رہتی ہے۔آج کے جدید دور میں جہاں روزمرہ کی غذائوں میں کیمیکل اور مضر اثرات والے اجزاءکا استعمال ہو چکا ہے جو صحت کے لئے سخت نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آج ہر دوسرا شخص کسی نہ کسی بیماری کا شکار ہے مگر آپ لوگوں کو فطری غذائوں کے فوائد و کمالات بتا کر انہیں فطرت کی طرف واپس لوٹا رہے ہیں۔آپ کے بتائے گئے ٹوٹکے ایسے آسان فہم ہوتے ہیں جسے ہر کوئی گھر بیٹھے آسانی کے ساتھ بنا کر استعمال کر سکتا ہے۔
میں کافی عرصہ سے جوڑوں کے درد میں مبتلا تھی ‘اس کے علاوہ معدہ کے مختلف امراض کی بھی شکایت تھی۔ادویات کے استعمال سے عارضی طور پر کچھ افاقہ ہوجاتا تھا ۔ایک دن آپ کی روحانی محفل سن رہی تھی جس میں آپ نے روٹی بنانے کی ایک خاص ترکیب بتائی جو اس سے پہلے کبھی کسی کتاب میں نہ پڑھی نہ کسی سے سنی تھی۔آپ نے فرمایا تھاکہ جو شخص یہ روٹی بنا کر کھائے گا وہ مختلف لا علاج اور پوشیدہ بیماریوں سےمحفوظ رہے گا ‘ اس کے علاوہ جوڑوں کے درد‘ معدہ کے امراض اور ہاضمہ کے مسائل سے نجات ملے گی۔ میںنے آپ کے بتائے ہوئے نسخے اور ترکیب کے مطابق میں نے روٹی بنا کر کھانا شروع کردی‘اس کا ذائقہ عام روٹی کے مقابلے میں انتہائی لذیذ اور لاجواب تھا۔میں جب بھی روٹی بناتی تو اسی ترکیب کے مطابق تیار کے استعمال کرتی‘ چند ہفتوں میںہی جوڑوں کے درد میں کافی افاقہ ہوا اور پھر بالکل ختم ہوگیا‘ معدے کے تمام مسائل بھی حل ہو گئے۔ قارئین کو بھی مشورہ دوں گی کہ آپ بھی یہ روٹی بنا کر کھائیں‘ ان شاءاللہ رنگ برنگی مہنگی ادویات سے خلاصی مل جائے گی اور صحت بھی لاجواب ہو گی۔روٹی بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
کلونجی‘ زیرہ سفید‘ دیسی اجوائن ہم وزن لے کر پیس کر محفوظ کر لیں۔جب بھی روٹی بنانے کے لئے آٹا گوندھنے لگیں تو اس سفوف کا آدھا چمچ آٹے میں ملا کر گوندھیں۔پھراس آٹے سے روٹی بنا کر شفاءسے بھر پور غذا کھائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں