محترم قارئین السلام علیکم!آج آپ کی خدمت میں یرقان کے مرض سے متعلق تحریر لے کر حاضر ہوا ہوں۔یہ انفیکشن ایک وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ بعض اوقات مختصر وقت تک بھی لاحق ہو سکتا ہے اور دائمی بھی۔ مدافعتی نظام کی کمزوری اور مخصوص ادویات کا استعمال یرقان کی اکثر وجہ بنتی ہے جو بالخصوص جگر کو متاثر کرتا ہے۔اس مرض کی کئی اقسام ہیں جیسا کہ کالا اور پیلا یرقان ۔کالا یرقان کو ایک خطرناک مرض سمجھا جاتا ہے کیوں کہ یہ انفیکشن بہت سے لوگوں کے لیے خاموش قاتل ثابت ہوتا ہے۔لیکن پیلے یرقان کے مرض میں مبتلا افراد کو بھی بخار‘ کمزوری اور کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
میرے پاس ہر قسم کے یرقان سے نجات کے لئے ایک ایسا عمل ہے جس سےیرقان کا مرض جڑ سے ختم ہو جاتاہے۔
کالا اور پیلا یرقان کے مرض میں مبتلا کئی مریض اس عمل کی وجہ سے شفایاب ہوئے۔یہ طاقتورعمل مجھے ایک نابینا شخص نے دیا تھا جسے آج عبقری رسالہ کے ذریعہ مخلوقِ خدا کے لئے عام کر رہا ہوں تاکہ اس مرض میں مبتلا زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔یہ عمل انتہائی آسان ہے جسے ہر شخص باآسانی خود کر سکتا ہے۔عمل کا طریقہ درج ذیل ہے۔
ایک چھوٹا سا نیلے رنگ کا دھالہ لیں‘ایک بار درود پاک پڑھیں اور پھر ایک بار آیت الکرسی پڑھ کر دھاگہ پر پھونک ماریں‘اسی طرح41 گرہیں لگائیں اور41 مرتبہ ہی آیت الکرسی پڑھیں ‘ آخر میں ایک بار پھر درود پاک پڑھ لیں۔یہ دھاگہ صبح جس وقت سورج نکلے مریض کے گلے میں ڈال دیں۔ اس کے علاوہ مریض کو ایک طبی نسخہ بھی چند دن استعمال کروائیں۔تربوز کے بیج لے کر باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور کیپسول بھر لیں‘ روزانہ دو کیپسول صبح و شام دودھ کے ہمراہ استعمال کریں۔یہ نسخہ مسلسل 16 دن استعمال کرنا ہے یعنی اس نسخے کےبنائے ہوئے کُل 32 کیپسول استعمال کرنے ہیں‘ ان شاءاللہ پرانے سے پرانا یرقان بھی جڑ سے ختم ہو جائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں