Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

خراٹے ختم ، سستی کاہلی دور ‘جسم مضبوط! چھوٹا سا ٹوٹکہ فوائد بے شمار

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ سے ناف میں تیل لگانے کے بے شمار فوائد سنے تو میںنے بھی یہ ٹوٹکہ استعمال کرنے کا سوچا کیونکہ میں گہری اور پر سکون نیند سے محروم تھی اور صبح اٹھ کر بھی تھکاوٹ اور سستی رہتی تھی۔ میں نے رات سونے سے پہلےتھورا ساسرسوں کا تیل ہاتھ سے دونوں پائوں کے تلوئوں پر لگایا۔ تقریباً دو تین منٹ یا اس سے ذرا زیادہ‘ ہلکی ہلکی مالش پاؤں کےتمام اطراف سے کی اور ناف میں بھی تیل لگایا‘اب مجھے جلد ہی بہترین اور لاجواب پر سکون نیند آتی ہے۔
تھکاوٹ دور کرنے کا طریقہ
صبح فجر سے پہلے آسانی سے آنکھ کھل جاتی ہے‘ نہ تھکن کا احساس ہوتا ہے نہ کوئی سستی اور کاہلی ہوتی ہےبلکہ بالکل فریش اور تازہ دم ہوتی ہوں۔ دن بھر کے کام کاج سے جو تھکاوٹ اور درد ہوتی ہے۔ وہ صبح اٹھ کر بالکل ہی ختم ہو جاتی ہے۔ناف میں تیل لگانے سے معدے کا نظام بھی ٹھیک ہوا ہے۔ عموماً سردیوں میں پیٹرولیم جیلی سے پائوں کی مالش کرتی ہوں کیونکہ سردیوں میں میرے پائوں بالکل برف کی طرح ٹھنڈے ہوتے ہیں ۔یہ ویزلین گرم ہوتی ہے اس سے مالش کرکے جرابیں پہن لیتی ہوں تو تھوڑا آرام آتا ہے۔ گرمیوں میں ویزلین نہیں لگاسکتی کیونکہ گرم ہوتی ہے اس لیے سرسوں کا خالص تیل لگاتی ہوں یہ ٹھنڈا ہوتا ہے۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں‘ سر پر تیل لگاتی ہوں۔ اس سے سر میں خشکی نہیں ہوتی ، بال لمبے گھنے اورچمکدار اور خوبصورت ہوتے ہیں۔ دماغ تازہ دم ہوتا ہے۔یادداشت بہترین ‘ بال اب تک قدرتی کالے ہیں ‘ ہر کوئی تعریف کرتا ہے۔
ناخن مضبوط اور چمکدار
ناخن کاٹ کر انگلیوں پر تھوڑا سا تیل لگاتی ہوں۔ اس سے ناخن مضبوط، خوبصورت اور چمکدار ہوتے ہیں ۔ تیل لگانے سے بدن مضبوط طاقتور ہوتا ہے۔ اپنے بچوں کو تیل کی ہلکی سی مالش کیا کرتی تھی۔ کروناوائرس کے دنوں میں آپ کے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے روزانہ صبح و شام ناک، ناف میں زیتون کا تیل ڈالتے تھے اور اگر ہلکا سا بھی نزلہ و زکام ہو جاتا تو فوراً عبقری دواخانہ کا شفائے حیرت سیرپ، جوہر شفائی پاؤڈر(پرانا نام :جوہر شفاءمدینہ) اور جوش جوشاندہ استعمال کرتے۔الحمد للہ ہمارا پورا گھر اس مرض سے بالکل محفوظ رہا۔آس پاس محلے اور خاندان میں کئی لوگ اس بیماری کا شکار ہوئے مگر ہم سب محفوظ رہے، صحت مندر ہے۔
میرے شوہر کی آنکھوں میں جلن سوزش اور خارش ہوتی تھی وہ اس سے پریشان تھے ۔ ڈراپس ڈالتے مگر افاقہ نہ ہوتا تھا۔ خصوصاً گرمیوں میں یہ مسئلہ زیادہ ہوتا۔ بال بھی گرتے تھے۔ صحت بھی کمزور ہوتی جارہی تھی۔ میں نے ناف میں تیل لگانے اور پائوں کے تلوئوں کی مالش کا کہا وہ نہیں مانے، مگر روز رات کو مجھے دیکھتے کہ یہ مالش کرتی ہے پھر آخر کار انہوں نے بھی ناف میں تیل لگانا اور پائوں کے تلوئوں کی مالش کرنا شروع کردی بلکہ باقاعدہ اپنے ساتھ میز پر تیل سے بھر کر ڈراپر رکھا ہے کہ بھول نہ جائوں۔ چند دن بعد انہوں نے خود کو صحت مند محسوس کیا۔ آنکھوں کے تمام مسائل ختم ہوئے‘ نیند بہترین آئی‘ خصوصاً خراٹوں سے نجات ملی۔ وہ بے حد خوش ہیں اور بتاتے ہیںکہ اور بھی بہت سے فوائد مل رہے ہیں‘ جسم صحت مند ‘ مضبوط اور تازہ دم رہتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 883 reviews.