محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آج سے آٹھ سال پہلے میرا عبقری سے تعارف اس طرح ہوا کہ میں بچوں کی نصابی کتابیں لینے گئی تو کتابوں کی دکان پر عبقری دیکھا ، پڑھا تو بہت اچھا لگا ‘ کئی مسائل کا حل ملا۔ اس کے بعد میں نے اپنے رشتہ داروں کو بھی عبقری کا بتایا اور انہیں گفٹ کیا تو سب نے عبقری کو بہت پسند کیا اور اس میںسے وظائف اور ٹوٹکے استعمال کیے اور آپ کی روحانی محفل بھی سننا شروع کیں۔ ہم سب عبقری رسالہ اور عبقری سوشل میڈیا کے ذریعے خوب استفادہ حاصل کررہے ہیں۔مجھے جس چیز کا بہت زبردست فائدہ حاصل ہوا ہے وہ آک کے پودے کی لکڑی (شاخ) کا دھواں ہے۔ آپ کے یوٹیوب کے عبقری چینل پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں آپ بتایا تھا کہ داڑھ یا دانت کا درد ہو تو اس میں آک کی خشک لکڑی جو خشک ہو اس کو ایک طرف سے جلا کر دوسری طرف سے سیگریٹ کی طرح اس کا دھواں کھینچیں تو درد دور ہوجاتا ہے، میںنے بذات خود اس کا استعمال کیا ، مجھے ڈاڑھ میں درد تھا، ڈاکٹر سے معائنہ کروایا اور دوا بھی لی ، فیس اور دواکی مد میں کافی پیسے لگے لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا ۔ پھر میں نے جب آپ کا بتایا ہوا یہ ٹوٹکہ سنا تو سوچا جہاں اتنی مہنگی ادویات استعمال کیں وہاں یہ ٹوٹکہ بھی آزمالوں ‘اس سے پہلے بھی آپ کے بتائے ہوئے مختلف ٹوٹکے آزما چکی ہوں جن سے بہت مستفید ہوئی‘لہٰذا میں نے اسے آزمایا‘آک کی لکڑی کا دھواں تین بارسانس بھر کر کھینچا تو مجھے بہت افاقہ ہوا اور آخر ڈاڑھ کا در ختم ہو گیا۔اس ٹوٹکہ کے اتنے فوائد مل رہے ہیںکہ سب کو یہ ٹوٹکہ تجویز کرتی ہوں ، اس سے نزلہ زکام اور ماہواری کی تکلیف میں بھی فوری آرام آتا ہے ۔
نزلہ و زکام کا بہترین علاج
میرے شوہر کو نزلہ زکام کا بہت مسئلہ رہتا تھا‘جوشاندہ اور دوا کے استعمال کے باوجود ٹھیک نہیں ہو تا تھا،میںنے انہیں بھی یہی ٹوٹکہ استعمال کروایا جس سے انہیں بھی نزلہ و زکام میںفوراً آرام آگیا ۔ وہ خود حیران رہ گئے کہ یہ تو جادوئی چیز ہے۔شوہر پہلے کبھی کسی ٹوٹکے پر اعتماد نہیں کرتے تھے لیکن اس کا فوری فائدہ دیکھ کر اب اپنے دوستوں کو بھی اسے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔کرونا کے دوران بھی اس نسخے سے بہت سے مریض شفایاب ہوئے۔
جلد کی خطرنا ک بیماری دور
اس کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ بتاتی ہوں، میری ایک قریبی رشتہ دار کو بڑا سا دانہ نکل آیا تھا جو بہت علاج معالجے کے باوجود ختم نہیں ہوتا تھا اور اس کی وجہ سے بخار بھی رہتا تھا ، ایک دفعہ وہ ہمارے ہاں آئی ہوئی تھیں، مجھے آک کے دھوئیں کے شفائی کمالات دیکھ کر اس پر اتنا بھروسہ تھا کہ میںنے انہیں بھی آک کی لکڑی کا دھواں استعمال کرنے کا کہا انہوں نے دانے کے اوپر اس کی دھونی دی اور منہ اور ناک سے اندر بھی کھینچا تو صبح دانہ پھٹ گیا اور بغیر دوا کے پیپ نکل کر دانہ ٹھیک ہو گیا، وہ مکمل صحت یاب ہو گئیں۔ یہ شفاء سے بھرپور دھواں ہر طرح کے جراثیم ، وائرس اور مختلف خطرناک بیماریوںکے زہر کا تریاق ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں