محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آج مویشی پال حضرات کے لئے ایک اہم نسخہ لے کر حاضر ہوا ہوں جو جانوروں کی ایک خطرناک بیماری زہر باد سے متعلق ہے۔
زہرباد یا،وائی بادی مویشی پال حضرات کی بولی جانے والی سب سے پرانی اور عام اصطلاح ہے ‘ یہ جانوروں کی چند بڑی مہلک اور خطرناک بیماریوں میں شامل ہے۔ وائی بادی خواراک کے زہر وغیرہ کی وجہ سے جسم میں ہونے والے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔ عام طور پر زہر باد دو طرح کا ہوتا ہے ۔ 1۔ میٹھا زہر باد 2۔ کڑوا یا گرم زہر باد۔
کڑوا /گرم زہرباد:-کڑوے زہر باد کی کچھ اہم نشانیوں میں جسم کے کسی حصے پر ورم یا سوجن کا ظاہر ہونا، پیپ یا پانی سے بھرے دانوں کا نکلنا، جسم کے باہر والے حصے پر گلٹیاں سی بن جانا یا محسوس ہونا، حوانے کی سوجن، ورم سوزش بھی بعض اوقات کڑوے/ گرم زہر باد کی وجہ سے ہوتی ہے۔
میٹھا زہرباد:۔جسم کے اندرونی حصوں یا خون میں زہر باد کا پیدا ہونا جس کے اثرات باہری جسم پر ظاہر نہیں ہوتے ‘ مویشی پال حضرات کی زبان میں اسے میٹھا زہرباد کہا جاتا ہے۔ زہرباد کی یہ قسم زیادہ تر جانور کے نظام انہظام میں ہونے والی خرابیوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اس کی نشانیوں میں سے اہم نشانیاں جانور کی آنکھوں سے سفید مواد کا خارج ہونا، آنکھوں سے پانی بہنا، آنکھوں کے گرد مواد کا جمع ہونا، منہ سے بدبو آنا، پیشاب سے بدبو آنا، دودھ سے بدبو آنا، بھینسوں میں کھال کا لال سے رنگ کا ہوجانا، منہ سے ہلکی ہلکی رالیں ٹپکانا، اس کے علاوہ وائی بادی کے شکار جانور کے منہ اور جسم پر مکھیاں زیادہ تعداد میں بیٹھتی ہیں جو اس مرض کی خاص نشانی ہے۔یہ بیماری جانوروں کے لئے بہت خطرناک اور جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔اس بیماری سے نجات کا ایک مجرب نسخہ جو میرا بارہا کا آزمودہ ہے قارئین کی خدمت میں تحریر کر رہا ہوں۔
ھوالشافی:ٹھیکری نوشادر آدھا کلو‘ نیلا تھوتھا ایک پائو‘ سرکہ انگوری حسب ضرورت۔ٹھیکری نوشادر اور نیلا تھوتھا پیس لیں اور پھر سرکہ انگوری شامل کر کے عام سائز کی گولیاں بنا لیں۔ایک گولی صبح اور ایک گولی شام چارے میں ملا کر یا کسی بھی طرح جانور کو کھلا دیں۔اس نسخہ کو کچھ عرصہ استعمال کروانے سے جانور میںکسی بھی قسم کا زہر باد ہو مکمل طور پر نجات مل جاتی ہے۔یہ نسخہ زہر باد سے متاثرہ جس جانور کو بھی استعمال کرنے کےلئے دیا گیا اسے شفاء ملی۔ آپ بھی آزمائیں اور فائدہ ملنے پر اپنی دعائوں سے ضرور نوازیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں