لسلام علیکم قارئین ! میں اپنے آزمودہ وظائف صدقہ جاریہ کے لئے لکھ رہا ہوں، امید کرتا ہوں جو شخص بھی انہی آزمائے اسے میری طرح ان شاءاللہ ضرور فائدہ ہوگا۔
شفایابی پانے کا طاقتور عمل
اگر آپ کسی ایسے مرض میں مبتلا ہے جس کا علاج کہیں سے بھی نہیں مل رہا‘ادویات کے عادی ہو چکے ہیں یا بھی ادویات نے اثر کرنا بھی چھوڑ دیا ہے تو مریض کوچاہیے کہ دن بھر کثرت کے ساتھ اسم الٰہی یَا کَرِیْمُ کا ورد کرتے رہیں‘ اس عمل کی برکت سے ان شاءاللہ شفایابی نصیب ہو گی۔
جادو کرنے والے پر پلٹ جائے
اگر کوئی مریض یَا کَرِیمُ کثرت سے پڑھتا رہے ، جلد ہی شفاء یاب ہوجاتا ہے۔اگر کسی پر جادو ہو تو وہ یہ آیا ت فَقَالُوْا عَلَى اللهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِينَoوَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ۔(سورہ یونس 85 ، 86 )ایک سو مرتبہ روزانہ پڑھیں ، جادو کرنے والے پر ہی واپس پلٹ جائے گا ، میرا آزمایا ہوا عمل ہے۔
اس کے علاوہ جادو جنات سے نجات کے لئے ایک اور طاقتور مجرب عمل ہے۔جس نے آپ پر جادو کیا ہو یا جس کی نظر بد لگی ہو اس کی نشاندہی کے لئے اور جادو کے واروں سے حفاظت کے لئے صبح و شام ایک ایک تسبیح اول آخر درود پاک کے ساتھ سورئہ کوثر پڑھیں اور جادو کرنے والے کو اپنی کھلی آنکھوںسے خود دیکھیں۔ میںنے یہ عمل کیا ، دس دن کے بعد وہ بندہ سامنے آ گیا ، میںنے اس سے لین دین بند کیا اور میں ٹھیک ہوگیا۔ آج فتنوں کا دور ہے خود کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو یہ عمل ضرور کریں جادو کے وار سے حفاظت ہو گی۔
ڈالر اور درہم کمانے کا طریقہ
میںنے عبقری سے یَا بَاسِطُ کا وظیفہ سنا کہ روزگار اور رزق میں برکت کے لئے پڑھیں۔ میںنے بھی یہ عمل کیا اور اس کا مشاہدہ ہوا، اللہ پاک رزق کے دروازے کھول دیتے ہیں۔ ڈالر مانگو ملتے ہیں، ریا ل ، دینار سب ملتے ہیں کیونکہ مجھے مل رہے ہیں۔ اس عمل کی برکت سے مجھے امریکہ اور دوسرے ممالک سے بھی کام ملتا ہے۔
حج و عمرہ کی خواہش پوری
جو کوئی حج و عمرہ کی خواہش رکھتا ہو مگر وسائل موجود نہ ہوں تو ایسے شخص کو چاہیے کہ اول و آخر سات بار درود پاک کے ساتھ سارا دن اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے کلمہ طیبہ کا ورد کرتا رہے‘بہت جلد حج یا عمرہ کی سعادت نصیب ہو گی‘ان شاءللہ ۔
بازار جانے سے پہلے یہ پڑھ لیں
اَللّٰھُمَّ لَا خِلَابَہ یَا قَادِرُ یَا نَافِعُپڑھنے سے بازار جاتے ہوئے چیزیں اچھی اور مناسب ریٹ پر ملتی ہیں اور کوئی بے کار اور فالتو چیز گھر نہیں آتی ، کفایت شعاری کے ساتھ بہترین چیزیں ملتی ہیں۔
دعا کی قبولیت کے لمحات
اگر کوئی ایسی جائز حاجات جو پوری نہ ہو رہی ہوتو اس کے لئے بہت لاجواب عمل ہے۔ جمعہ کی نماز کے بعد 2 رکعت حاجت کے پڑھنے سے اللہ دُعا قبول کرتا ہے اور تہجد کے وقت دو نفل پڑھ کر دعا مانگی جائے تو وہ دُعا قبول ہوتی ہے۔
تکلیف سے نجات
نظر بد لگ گئی ہو یا جسم کے کسی حصہ میں تکلیف ہو رہی ہو تو متاثرہ جگہ پر ہاتھ رکھ کر اول وآخر ایک بار درود پاک ساتھ ایک بار آیت الکرسی پڑھ کر دم کردیں شفاء مل جائے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں