Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

11دن میںناممکن کو ممکن کردینے والاعمل!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!دو سال قبل اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بیٹی کا رشتہ ایک اچھے گھرانے میں طے پا گیا۔تھوڑاہی عرصہ گزرا تھا کہ لڑکے والوں نے جلد شادی کے لئے اصرار کرنا شروع کر دیا۔ہماری شادی کے لئے بالکل بھی تیاری نہ تھی اور نہ ہی اتنے اسباب تھے کہ اتنے مختصر وقت میںتمام انتظامات کر سکیں لیکن بیٹی کے سسرال والے مسلسل اصرار کر رہے تھے‘ رشتہ بھی اچھا تھا اس لئے ہم نے اللہ تعالیٰ پر توکل کر کے شادی کے لئے ہاں کر دی۔ہمیں علم نہیں تھا کہ چند ہفتوں کے مختصر وقت میں تمام انتظامات اور اخراجات کا کیسے اور کہاں سے انتظام ہو گا کیونکہ شوہر نے کئی لوگوں کو رقم ادھار دے رکھی تھی مگر انہوں نے بھی جلد واپس لوٹانے سے معذرت کر لی تھی۔ہم نے فیصلہ تو کر لیا تھا مگر اب دن رات یہی فکر لگی رہتی تھی کہ کوئی ایسا کرشمہ ہو جائے جس سے تمام معاملات خوش اسلوبی کےساتھ طے پا جائیں ‘ اللہ ہماری لاج رکھ لے۔
ایک دن عبقری یوٹیوب چینل پر آپ کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں آپ نے 11 روزے اور 11 مرادوں والا عمل بتایا۔ دسمبر کا مہینہ شروع ہو چکا تھا اور چند ہی دنوں میں اس عمل کا اپنے مقام پر رہتے ہوئے آغاز ہو رہا تھا۔چنانچہ میں نے بیٹی کی شادی کی نیت سے11 روزے رکھے اور اس دوران نہایت درد اور قبولیت کے یقین کے ساتھ روزانہ 11 تسبیح یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیْ اَلخَیْر کا ورد کرتی۔سردیوں کے چھوٹے دن تھے‘ اس لئے روزہ رکھتے ہوئے زیادہ مشقت بھی نہ ہوئی ۔ابھی یہ عمل جاری تھا کہ نتیجہ ملنا شروع ہو گیا‘جو لوگ رقم دینے کو تیار نہ تھے انہوں نے خود رابطہ کر کےدے دی۔حالات اتنے سازگار ہو گئے کہ شادی کے تمام انتظامات بخیرو عافیت کے ساتھ انجام پا گئے۔اسی عمل کی برکت سے رزق میںاللہ تعالیٰ نے اتنی فراوانی عطا فرمائی کہ ہمارے پاس ایک خطیر رقم اضافی بچ گئی جس سے بیٹی کی شادی سے پہلے ہمیں ذاتی گاڑی بھی مل گئی ‘ ہمارے سارے مشکل کام اللہ کے حکم سے آسان ہوگئے۔مرادیں پانے اور ناممکن کام کو ممکن کرنے کے لئے یہ بہت ہی مجرب عمل ہے۔اب ہر سال اس عمل کا انتظار رہتا ہے‘عبقری رسالہ سے اس عمل کی ساعت دیکھ کر 11 روزے رکھتی ہوں اورتمام دلی مرادیں پاتی ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 873 reviews.