محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے، آپ کو اور ہمیں خیرو عافیت والی زندگی عطا کرے ۔(آمین)
مجھے تسبیح خانہ سے جڑے ہوئے تقریباً ایک سال ہو گیا ہے اوراس ایک سال میں مجھے حیرت انگیز فائدے ملے ہیں ، میرے کچھ مشاہدات ہیں میں چاہتی ہوں انہیں آپ رسالہ میں بھی شائع کروائیں۔ مجھے تسبیح خانہ سے جڑنے کے بعد بہت بہت فیض حاصل ہوا ہے۔چند سال پہلےمیں بہت زیادہ بیمار ہو گئی تھی، سر میں درد اور جسم بے جان رہتا تھا۔ عبقری سے تعارف کے بعد وظائف کرنے شروع کیے۔ ایک مرتبہ عبقری میں حضرت ایوبؑ کی دعاکے بارے میں پڑھااور اس کے زبردست فوائد پڑھے تو میںنے یہ دعا "رَبِّ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ " پڑھنے کا معمول بنا لیا ۔میں ہر اذان کے بعد گیارہ مرتبہ اور ہر فرض نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھتی تھی۔
ہر بیماری سے شفاء
مجھے اس عمل سے بہت زیادہ فائدہ ہوا ، بیماری ختم ہوگئی اور میری صحت بہت اچھی ہو گئی اور مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں کبھی بیمارنہیں ہوئی اورمیںاپنی عمر سے کم عمر نظر آنے لگی۔ ایسا لگتا ہے غائبانہ طاقت میرے ساتھ ہے جو ہر بری نظر، ہر وبا اور بلا سے میری حفاظت کرتی ہے۔ میں روز یہ عمل کرتی ہوں اور اس کی تاثیر بڑھتی جا رہی ہے۔جب بیماری کا حملہ ہوا تھا میرا دماغ بہت متاثر ہوا تھا ، جسم بہت کمزور اور نحیف ہو گیا تھا۔ لیکن یہ دعا پڑھنے سے جسم سے بیماری نکل گئی ہے۔(زاہدہ پروین ، مظفر گڑھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں