Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کاش! یہ نعمت اس سے چھن جائے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

اللہ تعالیٰ ہر چیز کا مالک ہے۔ دنیا میں کسی کو جو کچھ ملتا ہے اللہ تعالیٰ کی عطا سے ہی ملتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کےسوا کسی کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں کہ وہ کسی کو کچھ دے سکے ۔ایسی حالت میں اگر کچھ لوگ ایسا کریں کہ ایک شخص کو جائز طور پر ملی ہوئی چیز کو اس سے چھیننے لگیں توگویا وہ اللہ کے دیے کو چھین رہے ہیں، وہ اللہ تعالیٰ کے منصو بہ کے خلاف جانا چاہ رہے ہیں ۔
دنیا میں ایک شخص کو مکان ملا ہے مگر کچھ لوگ اس کو بے گھر کرنے کی سازشیں کریں۔ اس کی معاش کا جائز انتظام ہو مگر لوگ اس کی معاشیات کو تباہ کرنے پر اتر آئیں۔اس کو عزت کی زندگی حاصل ہو مگرلوگ اس کو بے عزت کرنے کی کاروائیاں کریں۔ وہ سکون وعافیت کے ساتھ اپنے ماحول میں رہ رہاہو مگر لوگ اس کو جھوٹے مقدمات میں الجھا کر اس کے سکون کو غارت کرنے لگیں۔ایسا ہر واقعہ اللہ تعالیٰ کےانتظام میں مداخلت ہے۔یہ بے اختیار مخلوق کا ایسے خالق سے لڑنا ہے جو تنہا اور مکمل طور پر ہر قسم کااختیار رکھتا ہے۔
ایسے واقعات کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا مگر بندوں نے نہ چاہا۔اللہ تعالیٰ نے اپنےفیصلہ کے تحت تقسیم رزق کا ایک انتظام کیا مگر بندے اس تقسیم کو ماننے پر راضی نہ ہوئے۔ اللہ تعالیٰ کےمقابلہ میں بندوں کی یہ سرکشی موجودہ دنیا میں بظاہر کامیاب نظر آتی ہے۔ مگر یہ کامیابی صرف اسلئے ہے کہ موجودہ دنیا میں لوگوں کو امتحان کی آزادی حاصل ہے ، جیسے ہی امتحان کی مدت ختم ہوگی ،آدمی اپنے آپ کو اتنا بے زور پائے گا کہ اس کے پاس الفاظ بھی نہ ہوں گے کہ وہ کسی کے خلاف بولے ،اس کے پاس دماغ بھی نہ ہو گا کہ کسی کو ملیا میٹ کرنے کا منصوبہ بنائے۔
موجودہ دنیا میں انسان کو آزادی حاصل ہے۔ یہاں کسی کے لئے یہ ممکن ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کےچاہے پر ناخوش ہو، وہ اللہ تعالیٰ کے تقسیم رزق میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کرے مگر ایسے لوگوں کا حال اس وقت کیا ہو گا جب امتحان کی موجودہ آزادی ختم ہو چکی ہوگی ۔ جب وہی ہو گا جو اللہ تعالیٰ چاہے گااور وہ نہ ہو سکے گا جواللہ تعالیٰ نہ چاہے ، اس روز اللہ تعالیٰ کہے گا میں دیتا ہوں جس کو چاہوں ، اب جس کو کرناہے میرے چاہے کو باطل کرکےدکھائے۔لیکن اس دن سب خود کو بےبس پائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 870 reviews.