ہمارے چہرے پر بہت سے پریشر پوائنٹ ہوتے ہیں جن میں سے دو اہم ہوتے ہیں ۔ایک تو ناک کی ہڈی پر اور دوسرا بھنؤں کے نیچے کانوں کی سمت میں ، ان جگہوں کو دبانے اور مساج کرنے سے بہت سکون ملتا ہے، تھکن دور ہو جاتی ہے اور جلد میں ترو تازگی پیدا ہو جاتی ہے۔زیتون کے تیل یا ناریل کے تیل سے چہرےکا نرم ہاتھوں سے مساج کرنے سے تمام پریشر پوائنٹس دب جائیں گےاور آپ کی جلد کے ساتھ ساتھ پورے جسم میں تروتازگی کا احساس پیدا ہوگا۔ سردیوں میں جلد خشک ہو جاتی ہے۔ اس کو ترو تازہ اور نرم و ملائم رکھنے کے لئے چند مفید ٹوٹکے جو کہ قدیم رسموں اور طریقوں سے لئے گئے ہیںدرج ذیل ہیں۔
نرم و ملائم جلد کیلئے
حسب ضرورت ایلو ویرا کا گودا شہد میں ملا کر خوب یکجان کر لیں، چہرے، گردن ، بازو اور ہاتھوں پر لگائیں ، دس پندرہ منٹ بعد ان کو دھو لیں‘جلد صاف‘چمکدار اور نرم و ملائم ہو جائے گی یا پھرکیلے کا گودا شہد میں یکجان کر کے چہرے ، گردن اور ہاتھوں پر لگائیں یہ لیپ لگانے کے بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں ، آنکھوں پر لیپ نہ لگنے پائے ۔
٭قدرتی نکھار کے لئے: ایک چمچ بادام کا تیل پپیتے کے گودے میں یکجان کر کے چہرے پر لیپ کریں‘ بیس منٹ بعد منہ دھو لیں ‘چہرہ میں قدرتی نکھار پیدا ہوگا۔
٭ جلد کے مردہ خلیوں کی صفائی:دو پیالی ابلے ہوئے پانی میں لیموں کا رس دو چمچ ملا کر اس رس میں روئی بھگو کر چہرے کو بار بار دھو کر صاف کریں۔یہ عمل روزانہ ہر مرتبہ تازہ لیموں کے پانی سے کریں۔ اگرابلا ہوا پانی میسر نہ ہو تو اس کی جگہ عرق گلاب استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کھردری جلد کے لئے: دس گرام موٹے پسے ہوئے بادام میں دو چائے کے چمچ جو اور عرق گلاب ملا کر اس کو چہرے پر آہستہ آہستہ ملیں ، کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
سردیوں میں خشکی کا لاجواب حل
رنگت نکھارنےاور جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لئے لیموں کا رس، عرق گلاب، گلیسرین یا شہد ملا کر رکھ لیں رات کو سوتے وقت چہرے کی مالش کریں صبح منہ دھو لیں ، رنگت نکھر آئے گی اور جلد نرم و ملائم ہو جائے گی۔
سانولی رنگت کے لئے:سردیوں میں رنگت سانولی بے رونق اور کھردری ہوجاتی ہے اس کے لئے موٹے آٹے کی بھوسی میں چھاچھ ملا کر دس منٹ تک چہرے اور گردن پر اس کا لیپ کریں پھر صاف پانی سے چہرہ دھو لیں۔
سردی سے جلد کی حفاظت :انڈے کی زردی پھینٹ کر اس میں چند قطرے زیتون کا تیل ملا کر چہرے پر لگائیں ،بیس منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں،پھر صاف پانی سے چہرہ دھو لیں ، یہ سردیوں کے لئے آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔
جلد کی میل کچیل نکالنے کیلئے:دودھ اور شہد ملا کر چہرے‘ بازوؤں اور گردن پر لگائیں دس منٹ لگا رہنے دیں پھر پانی سے دھو لیں۔ سخت کھردری ایڑیوں کیلئے :چار چمچ گلیسرین میں لیموں کا رس اور چٹکی بھر پسی ہوئی پھٹکڑی ملا کر رکھ لیں ، اسے دن میںتین بار پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگائیں۔اس کے علاوہ رات کو گرم پانی میں نمک اور ایک چمچہ سرسوں کا تیل ملا کر اس پانی میں دس منٹ تک اپنے پاؤں رکھیں ، بعد میں جھانوے سے رگڑ کر دھوئیں اور موزے پہن کر سو جائیں ، ایڑیاں ٹھیک ہو جائیں گی۔ پھٹی ایڑیوں کے لئے ایک اور ٹوٹکہ بھی آزمودہ ہے کہ موم اور صابن ملا کر گرم کریں پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگائیں ، ایڑیاں ٹھیک ہو جائیں گی۔
چہرے پر سرخی جھلکنے لگے
گاجر ،کھیرے، لیموں کا رس دہی میں ملا کر یک جان کر لیں اس آمیزے کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں ، بیس منٹ بعد دھو لیں، چہرے پر سرخی جھلکنے لگے گی۔
جلد کو چمکدار اور شفاف بنائیے:بادام روغن ، گلیسرین پانچ ملی لیٹر ، لیموں ایک عدد لے لیجئے۔ لیموں نچوڑ کر گلیسرین اور بادام روغن میں ملا کر ایک مرتبہ روزانہ رات سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں ، صبح اٹھتے ہی چہرہ تازہ پانی سے دھو لیں۔ چہرہ نکھر آئے گا اوربہت پر کشش نظر آئے گا۔سردیوں میں چہرے اور جسم پر نمی کم ہو جاتی ہے اس لئے پینے والی اشیاء پانی ، جوسز کا استعمال کم نہیں کرنا چاہیے، سبزیوں کا جوس بھی پیا جا سکتا ہے، اس سے جسم کو ضروری وٹامنز ملیں گے اور جلد میں نمی برقرار رہے گی ۔
شہد کے ذریعے کئی وٹامن اور معدنیات حاصل ہوتی ہیں۔ آپ روزانہ شہد کو اپنے ناشتے میں شامل کریں ، آپ چاہیں تو فروٹ جوس ، دلیہ ، دہی یا دودھ میں ملا کر استعمال کر سکتے ہیں ، شہد حسن و صحت کے لئے بہترین ہے۔یہ قدیم اور قدرتی نسخے اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کر کے آپ لاجواب حسن اور خوبصورتی حاصل کر سکتے ہیں، جہاں دن بھر غیر ضروری کام کرتے ہیں کچھ وقت اپنے لئے بھی نکالئے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں