محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!جب سے ہوش سنبھالی ہے زندگی میں ناکامیاں‘دکھ اور پریشانیا ں ہی دیکھی ہیں۔پہلے کچھ ایسے انسان تھے جنہوں نے جینا مشکل کر رکھا تھاان کے شر سے بہت مشکل سے نجات ملی لیکن اس کے ساتھ ہی بدقسمتی سے ایک خبیث چڑیل اور جن کا شکار ہو گئی۔مجھے چلتے پھرتے یہ شیطانی جنات تنگ کرتے‘ جسم کو نوچتے اور ایسی حرکتیں کرتے جنہیں سوچتے ہوئے بھی خوف اور شرم محسوس ہوتی ہے ۔سب سے زیادہ مسئلہ اور تکلیف اس وقت ہوتی جب بیت الخلاء میں جاتی ۔اس کے علاوہ اکثر شام کے وقت جب اکیلی ہوتی تو یہ خبیث شیطانی جنات اور چڑیل اپنے ہونے کا احساس دلاتے‘ تنگ کرتے ‘ ہنستے اور مختلف طریقوں سے پریشان کرتےتھے۔میراجسم ناکارہ ہو چکا تھا‘ زندگی سے اکتا چکی تھی۔اس دوران کسی مخلص کے ذریعہ آپ سے تعارف ہوا تو خط میں جوابی لفافہ ڈال کر اپنے تمام تر حالات سے آپ کو آگاہ کیا۔آپ نے میرے ان تمام مسائل سے نجات کے لئے روزانہ بکثر ت اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ کَہَفْ قِطْمِیْر کا وظیفہ پڑھنے کا فرمایا۔
ویران زندگی میں بہار
میں نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا جس سے شیطانی جنات کی خباثتوں میں واضح کمی ہوئی اور ایک امید پیدا ہوئی کہ ان شاءاللہ ان سے نجات مل جائے گی۔بیت الخلاء والی مسنون دعا کے عبقری میں فوائد پڑھے تو بیت الخلاء جانے سے پہلے یہ دعا پڑھ لیتی ہوں جس وجہ سے حفاظت رہتی ہے۔شیطانی جنات کی خباثتوں کی وجہ سے میرا چہرہ ایسا بگڑ رہا تھا کہ کسی طرح ٹھیک نہ ہو رہا تھا۔آپ کے حکم کے مطابق تسبیح خانہ لاہور گوشتہ طلسمات میں اکثر آکر سکندری شیشہ والا عمل کرتی ہوں جس سے بہت فرق محسوس ہور ہا ہے۔آپ کا بتایا ہوا وظیفہ اب بھی جاری رکھے ہوئے ہوں‘ اللہ کا شکر ہے کہ میری ویران زندگی میں بہار اور سکون آگیا ہے۔(ا۔کوہاٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں