قارئین! شیخ الوظائف کی محافل سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی سنیں خواہ تھوڑی سنیںلیکن روز سنیں۔
یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کردار احتیاط سے دانستہ فرضی کر دئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
بد نظری اور ناچ گانا
آج کے پُرفتن دور میں جہاں ہر طرف سے مایوسی‘ناکامی اور گناہوں بھری زندگی کا رواج عام ہو چکا ہے وہاںعبقری بلا شبہ ایک ایسا عظیم رہبر اور راہنما ہے جو مجھ جیسے بے شمار لوگوں کی زندگیاں بدل چکا ہے اور بدل رہا ہے۔جب تک عبقری سے متعارف نہ تھا میں بھی دنیا کی ظاہری رنگینیوں میں کھویا اور بھٹکا ہوا ایک ایسا انسان تھا جو بے مقصد زندگی جی رہا تھا۔اچھائی ‘برائی‘نیکی اور گناہ میں کوئی تمیز نہ تھی۔ نماز اور نیک اعمال سےبہت دور تھا۔دن کا زیادہ تر حصہ فلمیں دیکھ کر اور موسیقی سن کر گزر تا تھا‘ یوں سمجھ لیجئے کہ یہی میرا مشغلہ تھا‘دن رات اسی میں مگن رہتا تھا۔شادی بیاہ کے موقع پر بد نظری‘گناہ‘ناچ گانا عام تھا۔نوجوانی کی عمر تھی ‘لوگوں کے ساتھ میل جول ایسا تھا کہ بڑے چھوٹے کی تمیز نہ تھی اور نہ ہی میں کسی کی پرواہ کرتا تھا اور نہ ہی کسی کو اس قابل سمجھتا تھا کہ کوئی میری اصلاح کا ذریعہ بن سکے۔روزانہ جب تک دو فلمیں دیکھ نہ لیتا ‘چین نہیں ملتا تھا اور نہ ہی نیند آتی تھی‘ بس یہی میری دنیا‘یہی میرے ذوق تھے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میں بہتر کی بجائے بدتر ہوتا چلا گیا اور ان گناہوں میں مزید ڈوبنے لگا۔نماز‘ روزہ ‘ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو راضی کرنے والے اعمال کی اہمیت کی کوئی خبر نہ تھی۔
گناہوں کی نحوست
اب اکثر سوچتا ہوں تو شرمندہ ہوتا ہوں کہ اس وقت مجھے گناہوں بھری زندگی کا احساس تک نہ تھاکہ میںکن راہوں پر چل پڑا اور اس کا انجام اللہ اور اس کے حبیبﷺ کی ناراضگی کےعلاوہ کچھ نہیں۔گمراہی کے اندھیروں میں ڈوبتا چلا جا رہا تھا‘گناہوں کی نحوستوں نے زندگی کو تنگ کر رکھا تھا مگر میں اس بات سے بالکل بے خبر تھا۔اگر کوئی سمجھانے کی کوشش کرتا تو اس کی بات کا مذاق بناتا ۔بس زندگی کے دن رات یوں ہی گزر رہے تھےاور اگر ایسے ہی زندگی کی شام ہو جاتی تو یقیناً اپنی دنیا و آخرت دونوں برباد کر لیتا لیکن اللہ تعالیٰ کی شان کریمی کو مجھ پر ترس آگیا۔
عبقری رسالہ سے میرا تعارف والدہ کے ذریعہ ہوا‘والدہ کو کہیں سے عبقری رسالہ ملا جسے وہ اکثر پڑھا کرتی‘آہستہ آہستہ میں نے دیکھا کہ والدہ کی زندگی میں نماز‘ تسبیح اور قرآن آگیا اور کئی سال اسی طرح گزر گئے مگر مجھے کبھی توفیق نہ ہوئی۔ایک دن گھر بیٹھا تھا کہ اچانک عبقری رسالہ کھولا اور پڑھنا شروع کیا‘ہر صفحہ اور ہر سطر کے الفاظ ایسے جیسے دل پر لگ رہے تھے ۔میں حیران ہوا کہ یہ بھی ایک زندگی ہے جہاں لوگ اعمال کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے اپنی مرادیں پا رہے‘صرف عبقری رسالہ پڑھنے کی وجہ سے لوگوں کی زندگی بدل گئی جس کے کئی واقعات پڑھے۔بس اس دن سے میں عبقری کا دیوانہ ہو گیا۔انٹرنیٹ آپ کی روحانی محافل سننا شروع کیں ‘وظائف پڑھنے شروع کردئیے جس وجہ سے آہستہ آہستہ اور خاموشی کے ساتھ زندگی میں مثبت تبدیلیاں آنا شروع ہو گئیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وقت فلمیں دیکھنے اور موسیقی سننے میں گزرتا تھا وہ اب اللہ تعالیٰ کی یاد‘ نیک اور مسنون اعمال میں لگنے لگا۔میں نے باقاعدگی کے ساتھ عبقری رسالہ پڑھنا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ہمارے گھر کی زینت بن گیا‘ آج گھر کے تمام افراد عبقری کے دیوانے ہیں اور سارا مہینہ اس کا انتظار رہتا ہے۔
زندگی یکسر تبدیل ہو گئی
عبقری کی وجہ سےگناہوں بھری زندگی سے نجات ملی‘ شادی بیاہ کے موقع پر نظروں کی حفاظت‘مسنون اعمال اور دعائیں نصیب ہوئیں۔اللہ تعالیٰ سے مانگنے اور منوانے کاسلیقہ آگیا۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ اب پانچ وقت فرض نمازیں باقاعدگی کے ساتھ ادا کرتا ہوں‘دوسروں کا ادب و احترام دل میں پیدا ہوا ہے۔اب لوگوں کی تضحیک اور حسد کرنے کے بجائے ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعائے خیر کرتا ہوں اور عزت سے پیش آتا ہوں۔ہمارا الحمدللہ تمام گھرانہ دیندار ‘نیک اور خوشحال ہو گیا ہے۔پہلے جب کسی کو خوشحال دیکھتا تھا تو دل میں حسد پیدا ہوتا تھا کہ میرے پاس کیوں نہیں مگر اب اس کے لئے بھی دعا کرتا ہوں اور آپ کا بتایا ہوا عمل اِنَّ اللّٰهَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ oبھی پڑھتا ہوں جس وجہ سے اللہ تعالیٰ نے بہت سی محرومیاں ختم کردی ہیں۔زبان پر ناشکری کے الفاظ تھے مگر اب شکر گزاری کا جذبہ ملا ہے۔ زندگی یکسر تبدیل ہو چکی ہے۔ گناہوں بھری جوانی تھی جو اب اللہ کے ذکر اور خوف کے ساتھ گزر رہی ہے۔اس کا ذریعہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بنایا‘اللہ رب العزت آپ کو جزائے خیر اور سدا خیر و برکتیں عطا فرمائے‘ آمین!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں