محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! عبقری رسالہ مجھ جیسے بے شمار لوگوں کے لئے خیر کا ذریعہ بنا ہے،عبقری کی یہ خیریں برکتیں امت کو قیامت تک ملتی رہیں ، آمین ۔ اس رسالہ سے دیکھ کر میں لوگوں کو ادویات بنا کر دیتی ہوں اور ان کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔جو پیسے بتا دوں لوگ خوشی سےدے دیتے ہیں۔ میرے پاس دوٹوٹکے بہت مجرب ہیں جو کہ مجھے عبقری سے ہی ملے ہیں، قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں۔
تکلیف دہ مرض سے نجات
بواسیر کابہت زبردست ٹوٹکہ ہے ۔کئی لوگوں کو بواسیر کی تکلیف تھی انہیں اس سے بے حد فائدہ ہوا۔ٹوٹکہ یہ ہے کہ دیسی پیاز دیسی گھی میں جلا کر مسّوں پر لگانے سے چند ہفتوں میں مکمل آرام ملتا ہے ۔ بواسیر کے ایک پرانے مریض نے بتایاکہ میںنے آپریشن بھی کروایا تھا لیکن آرام نہیں آیا، زندگی بوجھ بن گئی ہے‘ اسے یہ مرہم تیار کر کے دیا اسے آرام آ گیا۔
زخم مندمل اور جوڑوں کا درد ختم
یہ ٹوٹکہ زخموں کے لئے ہے، رگڑ لگی ہو یا زخم گہرا ہو بلکہ جیسا بھی زخم ہو اس پر مندرجہ ذیل مرہم لگانے سے مکمل آرام ملتا ہے۔ناریل اور گندم کو دیسی گھی میں جلا کر رکھ لیں۔یہ تیل زخم پر لگائیں، زخم مندمل ہو جائیں گے اور مسلسل لگانے سے نشان بھی ختم ہو جائیںگے۔اس کے علاوہ ایک ٹوٹکہ میری کزن نے بتایا تھا کہ جسم اورجوڑوں کے دردکے لئے دیسی لہسن سرسوں کے تیل میں جلا کر اس تیل سے مالش کریں تو دردوں میں بہت حد تک کمی آ جاتی ہے اگر کچھ دن مسلسل لگائیں تو درد ختم ہو جاتا ہے۔ اللہ نے کوئی بیماری ایسی نہیں رکھی جس کی شفاء زمین پر نہ اتاری ہو، تیل میں یہ چیزیں جلا کر شفاء کا ایسا نظام بن جاتا ہے جو مختلف بیماریوں اور تکالیف کو دور کر دیتا ہے۔ اگر میں عبقری سے ملے فوائد لکھنا شروع کر دوں تو پوری ایک کتاب بن جائے ۔ اس رسالہ کی وجہ سے ہمارے رزق میں بھی بہت برکت ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اجر عظیم عطا فرمائے‘آمین!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں