Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

حضرت ابراہیم آجرسی صغیرؒکے تیر بہدف وظائف

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

جس پر جادو جنات نظر بد کا اثر ہو اور جس مریض کو طبیبوں نے جواب دے دیا ہو تو اس کو چاہیے کہ "يا حَيُّ حِيْنَ لا حَيَّ فِي دَيْمُومَةِ مُلْكِهٖ وَبقاِئِهٖ يا حَيُّ"کو ہر روز بعد نماز فجر دو سو مرتبہ اول آخر درود شریف تین بار پڑھے اور اپنے تمام بدن پر اور پانی پر دم کرے اور وہی پانی صبح و شام پیے ۔ ان شاء اللہ العزیز بہت جلد شفاء ہو گی
شادی یا ملازمت کا حصول
برائے ملازمت یا شادی اول آخر گیارہ بار درود شریف اور 313 مرتبہ مندرجہ ذیل آیت بلا ناغہ 41 دن تک پڑھیں تو ملازمت مل جائےگی اور اگر شادی کے لئے پڑھا جائے تو شادی ہو جائے گی ، اگر اکتالیس دن سے قبل ہی کام ہو جائے تب بھی 41 دن پورے کریں ، چھوڑیں نہیں ۔آیت یہ ہے
وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا-اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۔(سورہ نحل :18)
ہر دل میں آپ کی محبت
اگر کوئی شخص چاہے کہ اس کی بیوی، بہن، بھائی، والد، والدہ اس سے خوش ہو جائیں اور محبت کرنے لگیں یا کسی بھی شخص کے دل میں اپنی محبت پیدا کرنا چاہے تو اسےچاہیے کہ اول اکیس بار درود شریف پڑھے درمیان میں یہ الفاظ تین سو بار پڑھے یَا قَابِضُ اَقبِضْ ثُمَّ قَبَضْنٰهُ اِلَیْنَا قَبْضًا یَّسِیْرًا اور آخر میں پھر اکیس مرتبہ درود شریف پڑھے اور اکتالیس روز پابندی سے عمل کرے منہ مطلوب کے گھر کی طرف کرے یا متعلقہ شخص کاتصور کر کے پڑھے۔
یرقان کا علاج
اگر کسی کو پیلیا یرقان ہو جائے ، جس میں آنکھوں کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے اور مریض کا جگر کام نہیں کرتا ایسے مریض کے لئے اول و آخر با وضو گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں ایک سو ایک بار یہ آیت پڑھ کر پانی پر دم کریں اور مریض کو روزانہ پلائیں ، ان شاء اللہ پیلیا سے نجات حاصل ہو گی ۔ آیت کے ساتھ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ، پڑھیں وہ آیت مبارکہ یہ ہے سَبَّحَ لِلٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
ادائیگی قرض کا عمل
اگر کسی شخص پر قرض کا بوجھ چڑھ گیا ہو اور قرض سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ صبح سحر کے وقت نماز تہجد ادا کرے اول آخر تین بار درود شریف اور 200 مرتبہ رَبِّ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْپڑھ کر دعا مانگ لیں ، ان شاء اللہ جلد از جلد قرض سے نجات حاصل ہو گی۔
گم شدہ چیز کی واپسی
اگر کوئی چیز گم ہو جائے یا آدمی یا جانور بھاگ جائے تو اس کے لئے سورہ لقمان کی ایک مرتبہ تلاوت کریں  اور اپنے چاروں طرف شہادت کی انگلی گھمائے اس کے بعد سات بار مندرجہ ذیل کلمات پڑھے اَصْبَحْتَ فِی اَمَانِ اللہِ وَ اَمسَیْتَ فِی جَوَارِاللہِ اَصْبَحْتَ فِی اَمَانِ اللہ اور دونوں ہاتھوں سے تالی بجائیں یا دروازہ کھٹکھٹائیں ، وہ گم شدہ چیز یا بھاگا ہوا آدمی یا جانور مل جائے گا ان شاء اللہ
حافظہ اور یادداشت کو مضبوط بنانا
اگر کسی بچہ کی یادداشت کمزور ہو اور وہ پڑھ کر بھول جاتا ہو تو اس کے لئے تازہ روٹی پکا کر اس پر با وضو سات بار یا اللہ لکھیں اور صبح سویرے نہار منہ صبح اٹھنے کے بعد کچھ نہ کھایا ہو اسی صورت میں اس کند ذہن بچہ کو کھلا دیا ان شاء اللہ تعالیٰ ذہن مضبوط اور قوت حافظہ بہت قابل رشک ہو جائے گا ، یہ عمل سات دن یا گیارہ دن یا اکیس دن تک کریں ۔
خاتمہ ایمان پر ہو
روزانہ نماز مغرب کے بعد سورہ قریش چالیس مرتبہ پڑھ لیا کریں اوراگر کوئی شخص پریشان ہو کہا س کا خاتمہ ایمان پر ہو گا یا نہیں تو اسے چاہیے کہ ہر نماز کے بعد پابندی کے ساتھ یہ دعا پڑھا کرے ان شاء اللہ اس کا خاتمہ بالخیر ایمان پر ہو گا۔ وہ دعا یہ ہے رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَیْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً-اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُo

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 862 reviews.