Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کروڑوں کے نقصان سے انوکھی حفاظت!پھونک ماریں کمال دیکھیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں ایک ایسے سرکاری ادارے سے وابستہ ہوں جہاں میری ذمہ داری ایسے سامان کی حفاظت ہے جس کی قیمت بلا شبہ کروڑوں سے بھی زائد ہے۔جو شخص بھی اس کام پر مامور رہا ‘لاکھ کوششوں کے باوجود بھی کہیں نہ کہیں کوئی کمی بیشی ہو جاتی جس وجہ سے ادارے کی طرف سے اکثر کسی نہ کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا۔میری خوش قسمتی تھی کہ میں نے کسی سے حفاظت کے لئے آیت الکرسی اور ایک مسنون دعا کا عمل سن رکھا تھا۔پھر جب تسبیح خانہ سے نسبت ہوئی‘ روحانی محافل میں بھی حفاظت کے لئے آیت الکرسی کےاور حفاظت کے لئے مسنون دعا کے انوکھے کمالات سنے جس میں آپ نے تفصیلاً اُس دعا کی برکات سنائیں۔ چنانچہ میں نے اس عمل کو اپنے روزمرہ کے معمول میں شامل کرلیا جس کے بہت حیرت انگیز کمالات دیکھنے کوملے۔ الحمدللہ دوران نوکری‘ گھر اور جان و مال میںحفاظت کا ایک انوکھا نظام ملا ہے۔اس عمل کے چند مشاہدات تحریر کر رہا ہوں۔
سخت نقصان کا خطرہ
میں کچھ عرصہ ایک ایسےسرکاری کوراٹر میں فیملی کے ساتھ رہا جہاں دوران بارش اگر کچھ احتیاطیں نہ کی جاتیں تو پانی کمرہ میں داخل ہو جاتا جس سے بستر اور گھر کا دوسرا سامان بھی خراب ہو جاتا۔میرے ساتھ بھی ایک مرتبہ یہ معاملہ پیش آیا کہ بچے گرمیوں کی چھٹیوں میںننھیال گئے تھے‘موسلا دھار بارش کی وجہ سے پانی کمرے میں داخل ہو گیا جس سے گھر کا کافی سامان خراب ہو گیا اور کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
جان و مال کی حفاظت کا حیرت انگیز منظر
لیکن جب سے حفاظت والا مذکورہ بالا عمل کرنا شروع کیا‘کئی بار موسلا دھار بارش ہوئی مگر پانی کمرے کاایک قطرہ بھی کمرہ کے اندر داخل نہ ہوا اور انوکھی حفاظت رہی۔اکثر باغات‘ جنگلات اور نہروں کے قریب سے چوری درخت کاٹ لئے جاتے ہیں۔اس کا طریقہ میں نے یہ نکالا کہ ان درختوں کی مڈھیوںاور وہاں موجود قیمتی سامان کی حفاظت کا تصور کر مذکورہ بالا عمل کریں۔ان شاءاللہ چوری سے حفاظت رہتی ہے اور اگر خدانخواستہ چوری ہو بھی جائے تو جلد ہی چوری ظاہر اور ضبط ہوجاتی ہے۔اس کا بار ہا مشاہدہ ہوا۔
اس کے علاوہ اگر آپ سفر پر جارہے ہوں تو یہی عمل پڑھ کر اپنا‘ ڈرائیور‘سواری‘سواریوں اور جس جگہ پہنچنا ہو وہاں تک تصور میں حفاظتی کڑا دےد یں۔سارا سفر خیر و عافیت سے گزرے گا اور ہر طرح کے نقصان سے حفاظت رہے گی۔ملک کے مختلف شہروں میں میرا تبادلہ ہوا جہاں میلوں سفر کرنا پڑتا ہے‘الحمدللہ اسی عمل کی برکت سے سارا سفر آسانی سے طے ہوجاتا ہے۔کسی بھی قسم کی ناگواری اور پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔سوار‘ سواری اور سامان کی انوکھی حفاظت ہوتی ہے۔عمل کا طریقہ درج ذیل ہے۔
اول وآخر گیارہ بار درود شریف ‘درمیان میں گیارہ مرتبہ آیت الکرسی اور گیارہ بار یہ مسنون دعابِسْمِ اللهِ الَّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَ لَا فِي السَّمَآءِ وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُo کا ورد کر کے جس چیز کی حفاظت مقصور ہو اس کا تصور کرلیںاور کمال دیکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 861 reviews.