محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ پر آپ کی نسلوں پر اور تسبیح خانہ پراللہ پاک کی کروڑوں برکتیں ناز ل ہوں ۔آپ نے ہماری زندگیاں بد ل دیں ، میرے الفاظ میرا ساتھ نہیں دے رہے کہ آپ کا شکریہ ادا کر سکوں۔ ہم عبقری سے آٹھ سال سے وابستہ ہیں ۔ہمیں عبقری سے بہت فیض ملا ہے۔عبقری سے ہمیں دنیا بھی ملی اور آخرت بھی، صحت بھی ملی اور رزق بھی ملا۔اعمال کرنے کی توفیق ہوئی، اعمال کی تاثیر ملی ، دنیا بدلی ، ہم نے عبقر ی کو پورے گاؤں میں پھیلا دیا ہے ، ہر ایک فرد آپ کے لئے دعا گو ہے کیونکہ ان کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔اس ضمن میں ایک واقعہ سناتی ہوں میری کزن کے کان میں درد تھا ڈاکٹروں نے کہہ دیا تھا کہ یہ مسئلہ جلدی ٹھیک نہیں ہو سکتا ابھی اس کی عمر چھوٹی ہے جب بڑی ہو گی تو ٹھیک ہو جائے گی اور سات سال تک یہ درد رہے گا، انہی دنوں مجھے عبقری رسالہ (عبقری رسالہ مارچ2010ءصفحہ 14) میں ایک تحریر پڑھی کہ کسی بچے کے کان میں درد تھا اور مسلسل پیپ نکلتی تھی انہیں کسی نے بتایا کالی زیری کے سات دانے رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ اس کا پانی بچے کو پلائیں‘ کان کی تکلیف دور ہو جائے گی۔ انہوںنے بچے کوپانچ چھ ر وز وہ پانی پلایا کان ٹھیک ہو گیا اور دوبارہ اس کا کان خراب نہیں ہوا۔ہم نے بھی کالی زیری کے چھ سات دانے پانی میں بھگو کر صرف دو دن یہ ٹوٹکہ کزن کو استعما ل کروایا کیاآج ماشاء اللہ4 سال ہو گئے درد دوبارہ نہیں ہوا۔اس کے علاوہ عبقری کے وظائف سے ہمیں بے شمار فائدے ملے میری ایک دوست کا گھر اجڑنے کے قریب تھا ،وہ بیچاری ہر وقت پریشان رہتی‘ اس نے علامہ لاہوتی صاحب کے کالم میں 70 منٹ اَسْتَغْفِرُ اللہَ الْعَظِیْم پڑھنے کا وظیفہ دیکھ کر کیا۔ اس کا شوہر خود معافی مانگ کر لے گیا۔عبقری وظائف کی برکت سے مجھے سرکاری نوکری ملی اور اللہ تعالیٰ نے بہت نوازا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں