محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میں بیوہ ہوں ۔ میرا بیٹا بہت پریشان کر رہا ہے۔ پہلے وہ کہتا تھا میری شادی کرو، اس کی شادی کر دی ‘ اس کے دو بچے بھی ہیں ۔ اب اس نے تنگ کرنا شروع کر دیا ہے کہ مجھے گاڑی لے کر دو یا مجھے بیرون ملک بھیجو، اپنی بیو ی کو بھی چھوڑ دیا ہے۔ اتنا گندا دماغ ہے سڑک پر کھڑا ہو کر گھر والوں کو برابھلا کہتا ہے، باپ سر پہ نہیں ہے، دردرکی ٹھوکریں کھا رہا ہے، مجھے اس کی ان حرکتوں پر بندش لگانے کا عمل بتا دیجئے ۔(آ، خ ۔ فیصل آباد)
عمل: آپ بیٹے کے استعمال شدہ کپڑے لیں ان پر 101 مرتبہ كٓهٰيٰـعٓـصٓ پڑھ کر دم کریں اور40 دن تک یہ عمل کر کے کپڑے جلا دیں، بری عادات پر بندش لگ جائے گی ۔
عمل کا ہدیہ :40 دن بعد30 ‘130یا 300 روپے کا دانہ پرندوں کو ڈال دیں‘ اس کا ثواب حضرت ابو عبیدہؓ اور نبی کریم ﷺ کے تمام گھرانے(حضورﷺ کی بیویاں‘ بیٹیاں‘ بیٹے‘ داماد‘ نواسے‘ نواسیاں رضی اللہ عنہم) کو ہدیہ کردیں۔
قارئین !اگر آپ بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں تو اس عمل کی اجازت ہے۔یہ عمل بندش کا سرتاج عمل ہے‘ جو کہ آپ کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ماہ نیاشائع کیا جاتا ہے۔ہر ماہ اس عمل میں شامل ہوں اور مختصر عمل کرکے اپنے پیاروں کی برائیوںپر بندشیں لگا کر انہیں آفات‘ بلیات اور مصائب سےمحفوظ رکھیں۔ بندش سے مراد کسی چیز کو باندھنے کے ہیں۔ یہ عمل خیر اور شر دونوںمیں چلتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اور باکمال عمل ہے‘ آپ پریشان ہیں‘ کسی مسئلے کا شکار یا آپ کا مسئلہ ایسا ہے جو یہاں نہیں لکھا جاسکتا تو آج ہی خط لکھیے اور اپنا مسئلہ تفصیل سے‘ اپنا ‘اپنی والدہ کا نام اور پیدائشی تاریخ‘ مہینہ اور سال کےساتھ لکھیں۔اگر آپ اپنے مسئلے سے متعلق عمل رسالہ کی بجائے بذریعہ خطوط چاہتے ہیں تو اپنے خط کے ساتھ جوابی لفافہ ڈاک ٹکٹ لگا کر بھیجیں۔قارئین! اس عمل کے عامل حضرات منہ مانگی رقم موصول کرتےہیںمگر الحمدللہ! عبقری آپ کو بالکل مفت دے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں