محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری قارئین کے لئے ایک خاص دیسی ٹانک لے کر حاضر ہوئی ہوں۔جسم کو مضبوط‘ صحت مند‘توانا اور مختلف بیماریوں سے حفاظت کے لئے بہت ہی لاجواب ہے۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ بچے‘بڑے او ر بوڑھے ہر عمر کے افراد اسے استعمال کر کے مستفید ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اسے ہر موسم میں استعمال کیا جاسکتا ہے مگر سردموسم میںاس کا استعمال بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ایسے افراد جنہیں بہت زیادہ سردی لگتی ہو‘ٹھنڈ کی وجہ سے کپکپی طاری ہو جاتی ہو‘ اس کے استعمال سے جسم نارمل ہو جاتا ہے‘زیادہ سردی بھی نہیں لگتی۔ میں ہر وقت اسےبنا کر رکھتی ہوںاور تمام گھر والے استعمال کرتے ہیں جس سے جسم میں تھکاوٹ‘سستی وکاہلی نہیں ہوتی۔پہلے بچے اکثر بیمار رہتے تھے‘قبض ختم ہونے کا نام نہیں لیتی تھی لیکن اس نسخہ کے استعمال سے اللہ تعالیٰ نے انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائی‘قبض کا مسئلہ حل ہو گیا‘ بچے اور بڑے سب صحت مند رہتے ہیں۔ہاضمے کے مسائل ختم ہوئے ہیں‘ پہلے کوئی بھی چیز جلد ہضم نہ ہوتی تھی مگر اب اللہ کا شکر ہے کہ یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے‘اب ہر غذا آسانی کے ساتھ ہضم ہوجاتی ہے۔لاجواب صحت کے لئے بہت ہی اکسیر ہے۔اس ٹانک کو بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
پسی ہوئی خالص ہلدی‘دیسی گھی اور گڑ(کُوٹ کر)‘یہ تینوں اجزاء ہموزن لے کر کسی برتن میں محفوظ کر لیں‘صبح ناشتہ سےپہلے ایک چمچ نیم گرم دودھ میں ملا کر استعمال کریں اور اس کے بعد ناشتہ کریں۔ہم تمام گھر والے کافی عرصہ سے استعمال کر رہے ہیں‘اللہ کا شکر ہے ادویات ‘ بیماریوں سے نجات اور کامل صحت ملی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں