نام ا میر المؤمنین حضرت عمررضی اللہ عنہٗ کے فوائد و کمالات صدیوں سے آزمودہ آج بھی اتنے ہی مؤثر،ہر ماہ انوکھے سچے واقعات ضرور پڑھیں!
عرصہ دراز سے بیمار‘چند دن میں صحتیاب
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری نومبر 2023ء کے شمارہ میں نقش دریائے نیل شائع ہوا اور 9‘10 محرم2024ء کی محفل میں اس کا خاص عمل آپ نے کروایا۔میں نے بارہا اس کا تجربہ کیا ہےبہت ہی طاقتور نقش ہے۔اگرکوئی شخص بیمار ہو جائےتو اس نقش کی برکت سے شفاء ملتی ہے۔ہمارے ایک عزیز کافی عرصہ سے بیمار تھے ‘ کہیںسے شفاء نہ مل رہی تھی مگراس نقش کی برکت سے وہ چند دنوں میں صحت یاب ہو گئے۔(تہمینہ‘ ننکانہ صاحب)
کامیابی میں حائل تمام رکاوٹیں ختم
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں دو بار سی ایس ایس کا امتحان دے چکی تھی ‘تیاری بھی بہترین ہوتی‘خوب محنت کرتی مگر نہ جانے عجیب قسم کی رکاوٹیں تھیں کہ امتحان دیتے وقت دماغ مائوف ہو جاتا تھا۔میرا شروع سے مطالعہ کا ذوق رہا ہے‘ ستمبر 2023ء کے شمارہ میں نقش ِحضرت عمرؓ شائع ہوا جس میں ناکامیاں ختم کرنے کیلئے خاص عمل تھا۔ میں نے وہ عمل کیا اور تیسری بار جب امتحان دئیے تو الحمدللہ تمام رکاوٹیں دور ہو گئیں اور کامیابی ملی۔(صبین‘اسلام آباد)
من پسند نوکری ملی
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!بیروزگاری کی وجہ سے پریشان تھا‘ کوئی اچھا روزگار نہیں مل رہا تھا۔بہن کے مشورہ پر عبقری شمارہ اگست 2023ء میں شائع ہونے والا نقشِ حضرت عمر ؓ والا عمل کرتا رہا‘جیسی نوکری چاہتا تھا اللہ تعالیٰ نے ویسی عطا فرمائی۔(زوہیب‘کراچی)
بس دلی مراد لکھیں اور پائیں
عبقری شمارہ جولائی 2022ء میں ستر حاجات والا نقش شائع ہوا‘اس نقش کی انوکھی برکات ہیں‘دل میں جو بھی مراد ہوتی وہ لکھتی‘نقش کا عمل کرتی اور مل جاتی۔اس نقش کی برکت سے میں نے دلی مرادیں‘ہر مسئلہ اور مشکل کا حل پایا۔(صباحت بی بی‘ملتان)
دھمکیاں دینے والے جنات معافیاں مانگنے پر مجبور
اہلیہ پر کافی عرصہ سے ایک جن قابض تھا جو انہیں بہت تنگ کرتا اور اذیتیں دیتا۔اگر کسی عامل کے پاس جاتے توجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا۔عبقری جولائی 2023ء کے شمارہ میں حضرت عمرؓ کا نقش شائع ہوا جسے لیمی نیشن کروا کر گھر کے ہر کمرے میں لٹکا دیا اور صفحہ 5 پر بتایا گیا عمل بھی کرتا رہا۔ شیطانی جن نے مزید ڈراناشروع کر دیا ‘میں نے عمل جاری رکھا‘چند ہفتوں میں ہی وہ کمزور پڑگیا اور معافیاں مانگنے لگا اور آخر کار اس جن سے نجات مل گئی۔(رانا شکیل‘فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں